مسجد کے امام مولانا طاہر حسینی نے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کا شکر یہ ادا کیا۔ جمعیۃ کے ذریعہ دیگر مساجد کی بازآبادکاری کا کا م تیز
نئی دہلی ، 25 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔
میوات فساد میںفرقہ پرستوں کے ذریعہ جامع مسجد لکڑشاہ عر ف درزی والی نہرو بازار سوہنا پر شرپسندوں نے حملہ کیا تھا، اس کے دروازے، صندوق، پنکھے، موٹر، لائٹنگ،دیوار کی پلاسٹر وغیرہ کو شدید نقصان پہنچایا تھا ، نیز مسجد کی بے حرمتی اور آتش زنی بھی کی گئی تھی ۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس مسجد کی مرمت جمعیۃ علماء ہند کے ز یر اہتمام مکمل ہو گئی ہے ۔ آج باضابطہ جمعہ کی نماز کے موقع پردعاء کے ذریعہ اس مسجد کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر اپنے خطبہ میں مسجد کے امام مولانا طاہر حسینی نے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی اور جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جمعیۃ علماء کی حوصلہ افزائی اور تعاون سے ہمارے اعتماد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے ، ورنہ اس مسجد اور اس کے ارد گرد کئی دنوں تک ویرانی اور مایوسی رہی ، سب سے پہلے جمعیۃ کی ٹیم یہاں پہنچی اور اس نے فوری تعمیر نو کا کام شروع کرایا ۔واضح ہو کہ جمعیۃ علماء ہند میوات میں فساد متاثرہ دس مسجدوں کی تعمیر و مرمت کی ذمہ داری نبھا رہی ہے،نیز اس نے باز آبادکاری اور بے قصور گرفتار شدگان کی قانونی مدد بھی شروع کردی ہے ۔نیز جمعیۃ لگاتار اس خطے میں مختلف کمیٹیوں کے ذریعہ شروع دن سے کام کررہی ہے اورضرورت مندوں تک راشن بھی پہنچارہی ہے ۔

آج اس مسجد کے افتتاح کے موقع پر مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیۃ علما ء ہند، سینئر آرگنائزر مولانا غیور احمد قاسمی ، آرگنائزر مولانا معظم عارفی ، امن فیلوشپ سے مولانا اظہر، مولانا یامین اور مولانا سعد موجود تھے ۔ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند نے اپنے خطا ب میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اللہ رب العزت کی مرضی سے یہ مسجد آباد ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ اللہ تعالی کی عظیم مہربانی ہے کہ اس نے ہمیں ایمان عطا فرمایا ، اگر وہ اس سے ہمیں محروم کردے تو ہم کسی لائق نہیں رہیں گے ۔ اس لیے ہمیں بہر صورت اس کاشکر ادا کرنا چاہیے اور سبھوں کے ساتھ خیر خواہی کا معاملہ کرنا چاہیے ، انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے زیادتی کی ہے وہ بھی ہمارے وطنی بھائی ہیں ۔ان کی ہدایت کے لیے بھی دعاء کریں اور کسی کے ساتھ مذہب کی بنیاد پر دشمنی کو ہر گز فروغ نہیں دینا ہے ۔یہ وطن ہمیشہ سے باہمی رواداری کی مثال رہا ہے ، جو لوگ ایسی حرکتیں کررہے ہیں ، وہ درحقیقت اس وطن کے مثالی کردار کو بدلنے کی سازش کررہے ہیں۔ آج مسجد میں پر امن ماحول میں جمعہ کی نماز مکمل ہوئی اور جمعیۃ کا وفد وہاں سے دوسرے ضرور ت مندوں کی مدد کے لیے آگے بڑھ گیا ۔