August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

اب اس ملک میں تیز زلزلہ کے جھٹکوں سے کانپ اٹھی زمین، بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان

بیجنگ،19 دسمبر: چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں پیر کی دیر رات شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں چین کے زلزلہ نیٹ ورک مرکز(سی ای این سی کے مطابق 6.2 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

حکام کے مطابق زلزلے کے باعث مختلف عمارتیں گرنے کی اطلاعات ہیں جبکہ ابتدائی طور پر ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق 8 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ مرنے اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کے قوی امکانات ہیں۔

سی ای این سی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی پر 35.7 ڈگری شمال طول بلد اور 102.79 مغربی عرض البلد میں درج کیا گیاہے۔ ایمرجنسی خدمات لوگوں کو مدد پہنچانے میں مصروف ہوگئی ہیں۔ اور ریسکیو آپریشن چلاکر لوگوں تک امداد پہنچائی جارہی ہے۔

Related posts

سعودی عرب کے 94ویں قومی دن پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

Hamari Duniya

نوٹ بدلنے سے متعلق افواہوں پر اسٹیٹ بینک کی وضاحت

Hamari Duniya

خانہ کعبہ کے سابق امام شیخ صالح الطالب کو 10 سال قید کی سزا

Hamari Duniya