31.5 C
Delhi
July 12, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

اکھلیش یادو کا 2024 کے لوک سبھا الیکشن سے متعلق بڑا اعلان

Akhilesh Yadav

لکھنؤ، 04 مارچ (ہ س)۔
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اعلان کیا ہے کہ سماج وادی پارٹی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر لوک سبھا انتخابات میں تمام 80 نشستوں پرالیکشن لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے مین پوری لوک سبھا کے ضمنی انتخاب میں بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ابھی تک مین پوری انتخابات کی شکست کا حساب نہیں لگا پائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو مین پوری میں شکست ہوئی کیونکہ وہ مہنگائی، بے روزگاری اور کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے وعدوں کا کوئی جواب نہیں دے پائی۔
اکھلیش یادو نے آج اعظم گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بی جے پی نے ہر چیزمہنگی کر دی ہے۔ دودھ مہنگا ہو گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ مہنگا ہوگیا۔ گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ بجلی مہنگی ہونے جا رہی ہے۔ حکومت بتائے کہ ان سب کا منافع کہاں جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا خواب دکھا رہی ہے لیکن وہ یہ نہیں بتا رہی ہے کہ اس کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو کیا ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیتی آیوگ کی رپورٹ میں اترپردیش ہر پیمانہ پر پیچھے ہے۔

Related posts

دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے مودی کا نظریہ: آپریشن سندور

Hamari Duniya

مسلمان عید کی نماز مساجد کے اندر ادا کریں: شاہی امام احمد بخاری

Hamari Duniya

پاکستان انتخابات 2024 میں بڑے بڑے درخت اکھڑ گئے

Hamari Duniya