24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی ’سہارنپور گورو‘ اعزاز سے سرفراز

Nawaz Deobandi

مظفر نگر،یکم اکتوبر( عزیز الرحمن خاں): سہارنپور کے جن منچ ہال میں منعقد ’میرا سہارنپور میراگورو‘ پروگرام میں عالمی شہرت یافتہ شاعر و ماہر تعلیم ڈاکٹر نواز دیوبندی کو ان کی تعلیمی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں ”سہارنپورگورو“ اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ ڈاکٹر ان کو یہ اعزاز معروف شخصیت یوگ گرو پدم شری بھارت بھوشن، ریاستی وزیر جسونت سنگھ اور سہارنپور کے میئر ڈاکٹر اجے کمار کے بدست دیا گیا۔ ڈاکٹر نواز دیوبندی کو یہ اعزاز ملنے پر انکے مداحوں نےخوشی کااظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ پروگرام میں پدم شری بھارت بھوشن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نواز دیوبندی نے اپنی شاندار شاعری کی بدولت پوری دنیا میں اپنے ملک ہندوستان اور ضلع سہارنپور کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی شاعری سے نسل نو کو نئی سمت دکھانے کا فریضہ انجام دیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹرنواز دیوبندی نے سماجی اور تعلیمی میدان میں بیش قیمت خدمات انجام دی ہیں جن کے اعتراف میں انہیں آج سہارنپور گورو کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ ریاستی وزیر جسونت سنگھ اور شہر میئر ڈاکٹر اجے کمار نے بھی ڈاکٹر نواز دیوبندی کی شخصیت اور انکی ادبی، سماجی وتعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہم سب کی نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ ڈاکٹر نواز دیوبندی آئندہ بھی اسی طرح سماجی ادبی وتعلیمی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ وہیں ڈاکٹر نواز دیوبندی کو ’سہارنپور گورو‘ اعزاز ملنے پر ان کے مداحوں نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی کھتولی کے ادبی حلقوں۔ملی تنظیموں نیز دانشوروں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے موصوف کو مبارکباد پیش کی ہے

Related posts

ہریانہ کے عازمین حج 10 مئ 2024 کوہوں گے روانہ

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ حج سفر پر اس بار 1355 عازمین حج ہریانہ سے روانہ ہوں گے۔:

Hamari Duniya

ضلع سدھارتھ نگر سے256عازمین حج سفر حج پر روانہ ہوں گے، مسلمانان عالم کوفریضہ حج کی سعادت مبارک ہو: وصی اللہ مدنی

Hamari Duniya

اتر پردیش میں بھارت جوڑو نیا ئے یاترا کو زبردست حمایت دینے کے لیے عوام کا تہہ دل سے شکریہ: جاوید اشرف خان

Hamari Duniya