Iran Missile attack Israel
تہران،یکم اکتوبر: آخرکار ایران کے صبروتحمل کا باندھ ٹوٹ گیا اور اس نے اسرائیل پر حملہ کردیا۔ اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے جانے کا دعویٰ کردیا، جبکہ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل فائر کیے۔عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل کا ہدف تل ابیب تھا۔ مقبوضہ بیت المقدس سمیت پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے ہیں۔ اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔
Iran Missile attack Israel
عرب میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل داغ دیے جبکہ لبنانی علاقوں سے بھی اسرائیل پر متعدد راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔
ادھر ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران اور اصفہان کے آسمان پر پروجیکٹائل دیکھے گئے۔اس حملے کے بعد ایرانی پاسدارن انقلاب موجودہ صورتحال پر بیان جاری کیا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ اسماعیل ہنیہ اور نصراللہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لئے کیا گیا ہے۔ ایرانی اہلکار نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیل پر میزائل داغنے کا حکم ایران کے رہبراعلیٰ خامنہ ای کے ذریعہ دیا گیا ہے۔اس حملے کو لے کر امریکہ نے پہلے ہی انتباہ جاری کردیا تھا۔ امریکہ نے کہا تھا کہ اگر ایران حملہ کرتا ہے کہ اس کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ ایران کے میزائل حملوں کے درمیان امریکی صدر بائیڈن کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ صدر بائیڈن نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ اسرائیل کو ایرانی میزائل حملوں سے بچانے اور علاقے میں امریکی فوج مدد اور سیکورٹی فراہم کرنے کو تیار ہے۔
تل ابیب میں فائرنگ کے واقعات، 8 افراد ہلاک
دوسری جانب تل ابیب میں فائرنگ کا بھی واقعہ پیش آیا ہے جس میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث 2 حملہ آوروں کو مار دیا گیا ہے۔
اسرائیل پر حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللّٰہ کا بدلہ ہے، پاسداران انقلاب
یرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد بیان جاری کردیا اور اسے اپنا بدلہ قرار دے دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللّٰہ کا بدلہ ہے۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔
ایران اس لمحے پر پچھتائے گا، اسرائیلی وزیر کی دھمکی
اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموترخ نے تل ابیب پر میزائل حملے پر ردعمل دیا اور کہا کہ تہران اس لمحے پر پچھتائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دھمکی آمیز بیان میں 44 سالہ اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ غزہ، حزب اللّٰہ اور لبنانی ریاست کی طرح ایران بھی اس لمحے پر پچھتائے گا۔
Iran Missile attack Israel
دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں دھماکے سنے گئے۔ اسرائیلیوں کو تاحکم ثانی شیلٹر میں جانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ ایران آئندہ 12 گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اسرائیل میں امریکی سفارتکاروں کو بم شیلٹر کے قریب رہنے کا حکم دے دیا گیا۔