کیرانہ، یکم اکتوبر: اترپردیش میں جمعیۃ علماء ہند کی انتخابی مہم جاری ہے اور آج یہ سلسلہ تحصیل کیرانہ کے گاؤں تیترواڑا میں واقع مدرسہ قاسم العلوم زاہدیہ میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ مکمل ہوا۔ اس انتخاب کی صدارت جمعیۃ علماء ضلع شاملی کے صدر مولانا محمد ساجد نے کی۔ نیز مولانا نزاکت خان اور مولانا مفتی محمد شاکر نے مشاہد کا کردار ادا کیا۔
یہ انتخاب مولانا محمد یامین قاسمی کےادارہ مدرسہ قاسم العلوم زاہدیہ میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر بادشاہی باغ کے استاد الحدیث مولانا عمر الدین نے جمعیۃ علماء ہند کی اہمیت اور اس کی تاریخی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تنظیم ایک آئینی تنظیم ہے، جو سماج کی بہتری کے لیے کام کرتی ہے، سیاسی جماعت نہیں۔
انتخابی عمل شروع ہوا تو ماسٹر سمیع اللہ خان قاسمی، قاری رضوان انصاری، اور مولانا محمد یامین قاسمی کے نام سامنے آئے۔ تاہم مولانا یامین نے اپنا نام واپس لے لیا۔ جس کے بعد ماسٹر سمیع اللہ خان کو متفقہ طور پر تحصیل کیرانہ کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی مولانا محمد یامین جنرل سیکرٹری اور مولانا فیض محمد قاسمی خزانچی منتخب ہوئے۔ انتخابی عمل کے دوران مولانا نزاکت خان نے کہا کہ یہ الیکشن مکمل طور پر جمعیت کے آئین کے مطابق کرایا گیا۔ ممبران کی بڑی تعداد نے ماسٹر سمیع اللہ کا ساتھ دیا جس سے ان کی جیت یقینی ہو گئی۔
تاہم سابق سیکرٹری مولانا مظہر الہدیٰ نے انتخاب کا بائیکاٹ کیا اور اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن آئین کے مطابق نہیں کرائے گئے۔ اس پر مولانا نزاکت خان نے اراکین کو دوبارہ رضوان انصاری کے حق میں ووٹ دینے کی ترغیب دی، لیکن نتیجہ وہی رہا، صرف تیرہ افراد نے حمایت کی۔
انتخابی عمل کا آغاز قاری مقصود کی تلاوت اور قاری ساجد کی نعت پاک سے ہوا جو پورے پروگرام کا ایک خاص پہلو تھا۔ جس میں مولانا محمد ایوب، مفتی عبدالقادر اور دیگر اہم شخصیات سمیت مختلف علماء، اساتذہ اور مقامی معززین نے شرکت کی۔ اس الیکشن نے نہ صرف جمعیت کے اراکین میں ایک نئی توانائی پیدا کی بلکہ اس کے ذریعے اتحاد و رواداری کا پیغام بھی دیا۔ نئے عہدیداروں کے انتخاب سے یہ تنظیم اپنے مقاصد کی جانب مزید مضبوطی سے آگے بڑھے گی اور اس طرح معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے گی۔ اس طرح انتخابی ماحول میں دوستانہ اور رواداری کا ماحول برقرار رہا جو آنے والے وقت میں جمعیۃ علماء ہند کی طاقت اور اتحاد کی علامت بنے گا۔
اس انتخاب میں مولانا محمد ایوب ضلعی سکریٹری جمعیت شاملی، مولانا بدر الہدی قاسمی، مولانا برکت اللہ امینی، مفتی عبدالقادر گنگیرو، مولانا محمد معروف تیترواڑہ، حافظ محمد ریاض تیترواڑہ، قاری مبین، مصطفی ایڈوکیٹ، مولانا محمد یعقوب تھانوی، مولانا محمد یعقوب قاسمی، مولانا محمد ایوب ضلعی سکریٹری جمعیت شاملی ، مولانا شاہنواز شاملی، مولانا محمد مصطفیٰ موی، قاری سفیان عیدگاہ، ماسٹر ضیاءالاسلام، مولانا یعقوب قاسمی، مولانا محمد سفیان خان مفتاحی، مولانا محمد گلزار قاسمی، ڈاکٹر محمد عامر خان، شعیب چوہدری، دانش سیفی، حافظ سید اکبر حسین، حافظ محمد شہزاد صدیقی، حافظ بلال باغبان، ڈاکٹر عظمت اللہ خان، شہزاد، قاری محمد اکبر کاندھلہ سمیت گاؤں تیترواڑا کے سربراہ اور معززین نے شرکت کی۔