29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

وقف بل پر جے پی سی کی میٹنگ میں ہنگامہ، ترنمول ایم پی کلیان بنرجی زخمی

Waqf JPC Meeting

نئی دہلی، 22 اکتوبر۔ وقف (ترمیمی) بل پر پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی (جے پی سی) کے اجلاس میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا ہے جب ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی اور بی جے پی کے رکن کے درمیان شدید جھڑپ ہوگئی اور کلیان بنرجی کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔اس کے بعد جے پی سی کے چیئرمین جگدمبیکا پال  نے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی کو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے ایک دن کے لیے معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ کمیٹی کے چیئرمین نے آج پارلیمنٹ ہاوس میں جے پی سی کے اجلاس کے دوران اپنے غیر سنجیدہ رویے کے بعد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جے پی سی کے 10 ارکان نے وقف (ترمیمی) بل پر ترنمول کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی کو ایک دن کے لیے معطل کرنے کی بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کی تجویز کی حمایت میں ووٹ دیا، جب کہ اس کے خلاف 08 ووٹ ڈالے گئے۔ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کمیٹی کی چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا کہ انہوں نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو اس واقعہ سے آگاہ کر دیا ہے۔ یہ ایک بڑا واقعہ تھا اور پہلی بار ہمیں اجلاس ملتوی کرنے پر مجبور کیا گیا۔ جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔پال نے کہا کہ کلیان بنرجی اپنا جرم چھپانے کے لیے ان پر الزام لگا رہے ہیں۔ جبکہ وہ سب کو اپنے خیالات کے اظہار کا موقع دیتے ہیں۔ اگر کسی رکن اسمبلی کو شکایت ہے کہ وہ انہیں بولنے کا موقع نہیں دیتے تو وہ کمیٹی سے مستعفی ہونے کو تیار ہیں۔
وقف (ترمیمی) بل 2024 پر تشکیل دی گئی جے پی سی کی میٹنگ میں منگل کو ہنگامہ ہوا۔ اس دوران ترنمول ایم پی کلیان بنرجی غصے میں آگئے اور پانی کی بوتل میز پر رکھ دی۔ اس واقعہ میں وہ خود بھی زخمی ہو گئے۔ آج ہونے والے اجلاس میں ریٹائرڈ ججز اور وکلاءکی آراءسنی جانی تھیں۔ اپوزیشن نے سوال اٹھایا کہ اس کا وقف بل سے کیا تعلق ہے۔ اسی دوران ایم پی کلیان بنرجی اور بی جے پی ایم پی اور کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق جج ابھیجیت گنگوپادھیائے کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ جے پی سی کے صدر جگدمبیکا پال نے مداخلت کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران کلیان بنرجی نے پانی کی بوتل اسپیکر کی طرف پھینکی اور اسے میز پر مار دیا۔ اسی دوران بوتل ٹوٹنے سے کلیان بنرجی کے ہاتھ پر چوٹ لگ گئی۔ اس کے بعد انہیں میٹنگ سے باہر لے جا کر بینڈیج کر دی گئی۔ ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں جس میں انہیں میٹنگ میں واپس لے جایا جا رہا ہے۔ اس میں عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ اور اسد الدین اویسی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

Related posts

وقف لبریشن موومنٹ نے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا

Hamari Duniya

نیدر لینڈ جنوبی افریقہ کو لے ڈوبا، پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اگر مگر ختم

Hamari Duniya

کانگریس نے کیجریوال کو بے نقاب کردیا، جب مسلم مسائل پر سانپ سونگھ جاتا ہے تو ووٹ کیوں مانگتے ہو

Hamari Duniya