نئی دہلی،22اکتوبر: اے۔ ایم- یو- ایلومنائی ایسوسی ایشن دہرادون نے جناب اجے کمار گرگ اور ڈاکٹر ساجد جمال کی سرپرستی میں سر سید احمد خان کے 207 ویں یوم پیدائش کو سرسید ڈے کے طور پر منایا۔ سر سید احمد خان ایک عظیم ماہر تعلیم اور سماجی مصلح تھے جنہوں نے اپنی زندگی دلتوں اور پسماندہ طبقات میں تعلیم کو پھیلانے کے لیے وقف کر دی۔
پرو فیسرڈاکٹر طلعت احمد سابق وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ و کشمیر یونیورسٹی نے بطور مہمان اعزازی شرکت کی۔ انہوں نے قوم کی تعمیر میں ماہر تعلیم سرسید کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ان کے کام کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایس۔ فاروق مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کے لئے تعلیم ضروری ہے۔ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ انہوں نے سرسید احمد خاں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو یہ کوشش کرنی ہوگی کہ کوئی بھی تعلیم سے محروم نہ رہے۔
منتظمین میں بنیادی طور پر جناب اقبال احمد، ڈاکٹر ریاض الحسن صدیقی، جناب نفیس احمد اور جناب مہیش گپتا شامل تھے۔ اس موقع پر 100 سے زائد اے۔ ایم۔ یو کے سابق طلباء۔طالبات او۔این۔ جی۔سی۔آفیسرز کلب کولاگڑھ روڈ پر موجود رہے۔
