27.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کی سند پر ملک کی کسی بھی یونیورسٹی میں لیا جاسکتا ہے داخلہ: ڈاکٹر عامر خان

Dr Aamir Khan

مدرسہ تعلیمی بورڈ کے نتائج کا اعلان آج یا کل متوقع ،بورڈ امتحان میں اس سال تقریباً ڈیڑھ لاکھ طلباء شریک ہوئے 

کیرانہ، 25 جولائی (عظمت اللّٰہ خان/ایس ڈی نیوز).

دو ماہ قبل ہوئے یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان بورڈ انتظامیہ اسی ہفتے کرنے جارہی ہے۔کیرانہ تحصیل کے اہم ذمہ دار ڈاکٹر محمد عامر خان نے ایک ملاقات میں بتایا کہ آج 26 یا کل 27 جولائی کو بورڈ کے ذمہ داران کر سکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس کیلئے مدرسہ بورڈ نے اپنی تمام تیاریاں تقریباً مکمل کر لی ہیں۔ نتائج کا اعلان آن لائن کیا جائے گا۔ بورڈ کی ویب سائٹ پر طلباء و مدارس کے ذمہ داران آن لائن نتیجہ دیکھ سکیں گے، کمپیوٹر سے جاری مارکس شیٹ و اسناد کا پرنٹ بھی نکال سکتے ہیں۔

نتائج کا اعلان جاری کرانے کیلئے بورڈ کے افسران کی وزراء سے ملاقات ہونی ہے، بورڈ جلد ہی نتائج کا اعلان کرے گا۔ بورڈ امتحان میں اس سال تقریباً ڈیڑھ لاکھ طلباء شریک ہوئے تھے۔ امتحانات 17 مئی سے 24 مئی کے درمیان 2 نشستوں میں ہوئے تھے۔ بورڈ کے ہائی اسکول سطح کے سیکنڈری (منشی ، مولوی) انٹر میڈیٹ سطح کے سینئرسیکنڈری ( عالم، کامل و فاضل ) امتحانات میں اس سال ایک لاکھ 69 ہزار طلباء نے فارم بھرے تھے لیکن امتحانات میں کثیر تعداد میں طلباء غیر حاضر ر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ بورڈ 2 ماہ کے وقفہ میں امتحانات کے نتائج کا اعلان کرنے جارہا ہے۔

نتائج کا اعلان ہو جانے سے ان طلباء کو فائدہ ہوگا جو سینئر سیکنڈری (عالم) کا امتحان پاس کرنے کے بعد یونیورسٹی، ڈگری کالجوں میں گریجویشن میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں کیونکہ لکھنو یو نیورسٹی میں داخلہ کی آخری تاریخ 31 جولائی ہے۔انہوں نے کہ طلباء بورڈ کی سند پر ملک کی کسی بھی یونیورسٹی یا کالج میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔

Related posts

ممبر پارلیمنٹ اقراء حسن نے متوفی شاہد قریشی کے گھر پہنچ کر تعزیت پیش کی

سرکار سے ہر ممکن تعاون دلانے اورجاں بحق شاہد کے اہل خانہ سے صبر کرنے اور پر امید رہنے کی تلقین کی۔:

Hamari Duniya

کرناٹک میں کانگریس کی جیت کا تمل ناڈو میں بھی منایا گیا جشن

Hamari Duniya

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی خصوصیت اس کا اقلیتی کردار اور تربیتی پہلو ہے : زیڈ کے فیضان

Hamari Duniya