20.1 C
Delhi
November 4, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

کرناٹک میں کانگریس کی جیت کا تمل ناڈو میں بھی منایا گیا جشن

Congress Tamil Nadu

وانمباڑی،14 مئی ( ایچ ڈی نیوز)۔
کرناٹک میں ہوئے حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شاندار جیت پر تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے اراکین نے وانمباڑی بس اسٹانڈ، اندراگاندھی مجسمہ کے روبر و پٹاخے پھوڑ کر اور مٹھائیاں تقسیم کرکے جیت کا جشن منایا۔ تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے( پی سی سی) رکن سید برہان الدین جنہوں نے چامراج پیٹ اسمبلی حلقہ میں انتخابی مبصر کے طور پر جناب بی زیڈ ضمیر احمد خان کیلئے پرزور انتخابی مہم چلایا تھا، کانگریس کارکنان نے ان کی گل پوشی کرکے اور عوام میں مٹھائی تقسیم کرکے جیت کا جشن منایا۔ اس موقع پر سید برہان الدین نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس کی جیت پر میں عوام کو اور تمام منتخب امیدواروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ جیت کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کی محنت اور عوام کی بھرپور حمایت سے حاصل ہوئی ہے۔
چامراج پیٹ اسمبلی حلقہ کیلئے مجھے انتخابی مبصر کے طور پر بی زیڈ ضمیر احمد خان کیلئے کام کرنے کا موقع ملا ، اس کیلئے میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی ، ایس سی ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ریاست کرناٹک میں کانگریس امیدواروں کی جیت اور خاص طور پر چامراج پیٹ حلقہ سے بی زیڈ ضمیر احمد خان کی جیت سے یہاں وانمباڑی ، تمل ناڈو میں کانگریس کارکنان میں جشن اور خوشی کا ماحول ہے۔ اس بات سے سبھی واقف ہیں کہ ہمارے ہردلعزیز لیڈر بی زید ضمیر احمد خان نے ریاست کرناٹک میں کانگریس کی حکومت قائم کرنے کیلئے اپنے حلقہ میں انتخابی مہم چلائے بغیر ریاست کے دیگر تمام اسمبلی حلقو ں میں دورہ کرکے کانگریس امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلایا۔ اس کے باوجود چامراج پیٹ کے عوام نے انہیں ان کی خدمات کے عوض انتخابی مہم کے بغیر ہی شاندار طریقے سے جیت کا تحقہ پیش کیا۔
چامراج پیٹ میں بی زیڈ ضمیر احمد خان نے 77,631ووٹ حاصل کرکے بی جے پی امیدوار بھاسکر راﺅ کو 53,953ووٹوں کے بھاری فرق سے شکست دی ہے۔اس شاندار جیت کیلئے میں جناب بی زیڈ ضمیر احمد خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر ترپاتور ضلعی اقلیتی چیئرمین الیاس خان، ایس سی شعبہ کے چیئرمین سینھل کمار، تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے سابق ریاستی جنرل سکریٹری محمد مزمل ، وانمباڑی یوتھ کانگریس کے سابق صدر مدثر احمد، سالار نعمت اللہ ، شیخ اسلم، شیخ حسین، متھن ، صادق اور یوتھ کانگریس کے کارتک سمیت دیگر کارکنان موجود رہے۔

Related posts

بلرام پور ڈی ایم نے اسکولوں، کمیونٹی سینٹرز اور سرکاری عمارتوں کی اپ گریڈیشن کیلئے نئی تجاویز بھیجنے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات

Hamari Duniya

جاگو جنم ابھیان، پتریکا ویژن-2030 پروگرام: روزگار پر مبنی اسکیموں کو مقامی سطح پر نافذ کیا جائے

Hamari Duniya

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) آئندہ برس سے ’خون عطیہ بیداری‘ ملک گیر تحریک چلائے گی: ذاکر حسین

Hamari Duniya