16.1 C
Delhi
February 14, 2025
Hamari Duniya
دہلی

حجاج کرام کی ملک واپسی کے بعد خادمین کو استقبالیہ

دہلی حج کمیٹی

نئی دہلی 25 جولائی (ایچ ڈی نیوز)۔
راجدھانی دہلی سے حجاج کرام کے واپس آنے کا سلسلہ رکنے کے بعد آج دہلی ریاستی حج کمیٹی کی طرف سے ایروسٹی کے لیمن- ٹری ہوٹل میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں مرکزی اقلیتی امور کے وزیرمملکت جان بارلا نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر حج کمیٹی کی طرف سے حج امور میں شریک اور معاون تمام ایجنسیوں،محکموں اور دفتروں کو مدعوکیا گیا اور انہیں حج سے متعلق معاملات میں تعاون کے لیے یادگار نشان امتیازاور سرٹیفکٹ تفویض کی گئی۔اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ کوثر جہاں نے اپنے استقبالیہ کلمات میں وزیر موصوف اوردہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تمام ایجنسیوں،دہلی سرکار اورایم سی ڈی کے محکموں نیز دہلی پولیس کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں مدعودیگر محکموں میں سعودی ایئر لائنس،ڈائل،وزارتِ امور خارجہ، حکومت ہند، کسٹم،محکمہ صحت، لوک نائک اسپتال، حکیم عبدالحمید اسپتال، ڈیوسب، بی۔ایس۔ای۔ایس،سول ڈیفنس اورحج کمیٹی آف انڈیا کے نام شامل ہیں۔
اس اختتامی تقریب میں وزیر مملکت برائے اقلیتی امور، حکومت ہند کے علاوہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ممبر  محمد سعد، دہلی کے ریجنل پاسپورٹ آفیسر ابھیشک دوبے،ڈی ۔ سی۔پی اندرا گاندھی ایئر پورٹ دویش کمار مہلا،حکومت دہلی کے ہلتھ اور فیملی ویلفیئر دائریکٹر وندنا بگا،کمشنر کسٹم زبیر ریاض کاملی کے علاوہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی اور حج کمیٹی کے دیگر اسٹاف بھی موجود تھے۔اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج2023  کے لیے انجام دیئے گئے مختلف اموراور معاملات پر مشتمل ایک مختصر سی ویڈیوں نمائش بھی کی گئی۔
تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اقلیتی امور جان برلا نے حکومت ہند کی جانب سے حج2023میں کیے جانے والے مختلف انتظامات پر اظہار خیال کیا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ حجاج کرام کی بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے وزارت اپنی جانب سے ہمیشہ کوشاں رہے گی اور پوری کوشش کی جائے گی کہ آئندہ حجاج کرام کو مزید بہتر سے بہترسہولیات فراہم کی جا سکیں۔ تقریب کی نظامت ایگزیکٹو آفیسرشفاق احمد عارفی نے کہ جبکہ اختتام دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی کے شکریہ سے عمل میں آیا۔

Related posts

AIMMM Delhi President Election: ڈاکٹر ادریس قریشی دہلی ریاستی مسلم مجلس مشاورت کے صدر منتخب

Hamari Duniya

دہلی اور گجرات میں آستین کے سانپوں کی وجہ سے ہاری ہے کانگریس۔مولانا سیدطارق انور

Hamari Duniya

عوام کے لیے نافذ کیے گئے نئے فوجداری قوانین بیداری پروگرام میں سپریم کورٹ کے وکیل اسلم احمد کی شرکت

Hamari Duniya