محترمہ اقراء حسن نے کہا کہ نوجوان شاہد کی ہلاکت پر میں بہت غم زدہ ہوں اور اہل خانہ کے ساتھ غم میں برابر شریک ہوں۔
کیرانہ،8جولائی(عظمت اللہ خان/ایچ ڈی نیوز)کیرانہ حلقہ کی ممبر پارلیمنٹ اقراء حسن آج مقامی محلہ چھڑیان میں گزشتہ دنوں قینچی سے ہلاک ہونے والے شاہد کے اہل خانہ، برادران اور اہل محلہ کو تعزیت پیش کرنے پہنچی۔انہوں نے سرکار سے ہر ممکن تعاون دلانے اورجاں بحق شاہد کے اہل خانہ سے صبر کرنے اور پر امید رہنے کی تلقین کی۔محترمہ اقراء حسن نے کہا کہ نوجوان شاہد کی ہلاکت پر میں بہت غم زدہ ہوں اور اہل خانہ کے ساتھ غم میں برابر شریک ہوں۔واضح رہے کہ شاہد کودو روز قبل اس کے ہی محلہ میں ٹیلر ماسٹر کے دو بیٹوں نے قلبی حصہ میں قینچی گھونپ کر موت کی نیند سلا دیا تھا، واردات کو انجام دے کر دونوں بھائی عمران اور ہارون فرار ہوگئے تھے ،تادم تحریر پولیس انہیں ابھی تک گرفتار نہیں کرپائ ہے۔اقراء حسن نے شاہد کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس موقع پر سماجی کارکن حاجی نوشاد صدیقی سمیت محلہ کے معززین موجود رہے ۔