29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں متحدہ عرب امارات

امارات کے صدرکا شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے کروڑوں ڈالراضافی امداد کا اعلان

UAE President

دبئی،16فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
شام میں تباہ کن زلزلہ کے بعد متاثرین کی مدد کیلئے کئی ممالک نے دل کھول کر مدد کی ہے۔ اس فہرست میں شامی متاثرین کی مدد کرنے میں متحدہ عرب امارات سب سے آگے ہے۔امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کی ہدایت پریو اے ای زلزلے سے تباہ شام کو 5 کروڑ ڈالرز کی اضافی امداد فراہم کرے گا۔ یہ نئی امدادی رقم 2011 سے خانہ جنگی سے تباہ حال اور حالیہ زلزلے سے بری طرح متاثرہ ملک شام کو پہلے فراہم کردہ 5 کروڑ ڈالرز کے علاوہ ہیں۔
یاد رہے کہ خانہ جنگی کے باعث شام میں 5 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ملک کی نصف آبادی ترکی اور دیگر پڑوسی ملکوں میں پناہ گزیں ہے۔اس ماہ کے اوائل میں 7 اعشاریہ 8 شدت کے تباہ کن زلزلے اور اس کے بعد متعدد جھٹکوں کی وجہ سے شام میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ بدھ کو امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق 50 ملین امریکی ڈالرز (5 کروڑ ڈالرز) کی اس رقم میں سے 20 ملین ڈالرز شام کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے ہنگامی امدادی اپیل برائے انسانی پروجیکٹس کے لیے مختص ہیں۔ متحدہ عرب امارات اب تک 38 فلائٹس کے ذریعے 1243 میٹرک ٹن خوراک، ادوایات، خیمے اور دیگر امدادی اشیا شام بھجوا چکا ہے۔
دوسری جانب ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آئے تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 41,232 ہو گئی ہے۔ ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ ملک میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 35 ہزار 418 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ شام میں زلزلے سے 5 ہزار 814 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ترکیہ اور شام میں 0 فروری کی صبح 4 بج کر 17 منٹ پر زلزلے کے پہلے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 7.8 تھی۔ اس سے پہلے کہ لوگ سنبھل پاتے، کچھ دیر بعد زلزلے کے ایک اور جھٹکے محسوس ہوئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.4 تھی۔ زلزلے کے جھٹکوں کا یہ سلسلہ یہیں نہیں رکا۔ اس کے بعد 6.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس ہوا۔ اس سے ترکیہ کے 11 صوبوں میں زبردست تباہی ہوئی ہے۔

Related posts

ملک بھر میں پی ایف آئی کے خلاف این آئی اے کی کارروائی، قومی صدر سمیت106افراد گرفتار

Hamari Duniya

رات کی تاریکی میں تاریخی مسجد جھیل پیاؤ کے ایک حصہ کوشہید کردیاگیا

Hamari Duniya

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شیخ الجامعہ نے پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی کو یونیورسٹی کا نیا قائم مقام رجسٹرار مقررکیا

Hamari Duniya