9.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

وژن 2026 نے کی روزگار فراہمی کی نئی پہل ‘مساوات’ فاونڈیشن کا افتتاح

Vision 2026
معاشرے میں تعلیم جتنا اہمیت رکھتی ہے اتنی ہی اہمیت روزگارکی بھی ہے / ٹی عارف علی

نئی دہلی،  06 دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔

وژن 2026 نے ہندوستانی معاشرے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی پہل کی ہے ۔ اس کے تحت ‘مساوات لائیولی ہوڈفاونڈیشن ‘ نامی تنظیم کا دی اسکالر اسکول کے کانفرنس ہال میں افتتاح عمل میں آیا ۔

یہ فاونڈیشن معاشرے میں کمزور طبقات کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے کام کرے گا ۔ اس کے تحت معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مالی تعاون ، ٹریننگ ، اسکل ڈیولپمینٹ ، تجارتی مواقع کی بیداری اور رابطہ شامل ہے ۔ اس موقع پر مساوات کا بروشر کا اجرا عمل میں آیا ۔

اس موقع پرمساوات کے چیئرمین ٹی عارف علی نے کہا سماجی تبدیلی میں تعلیم جتنا اہمیت رکھتی ہے اتنی ہی اہمیت روزگارکا بھی ہے۔ لوگوں کے پاس پیسہ ہونا چاہیے ۔ ہم دیکھ رہے ہیں شمالی ہند کے دیہی اور شہری علاقوں میں لوگوں کے پاس کام نہیں ہے اس لیے وہ اپنی روزمرہ کی زندگی بہتر ڈھنگ سے گزار نہیں سکتا اپنے بچوں کو اسکول بھیج نہیں سکتا۔ ہمارا ایسا ماننا ہے کہ سماجی ترقی میں معاشی ترقی کا بہت بڑا رول ہے ۔ آج سے اس کی شروعات کر دی گئی ہے ۔ ہمیں صاحب خیر لوگوں کی مدد بھی چاہیے کیونکہ یہ ایک کار خیر کی سرگرمی ہے ۔

مساوات کے ڈائریکٹر معظم نائک نے کہا یہ کوڈ کے بعد اسی طرح کی ایک پہل ہینڈ ہولڈنگ پروجیکٹ کے طور پر ہم نے شروع کیا تھا ،جس سے زمینی حقائق جاننے کا موقع ملا اور سیکھ ملی۔اب مساوات کے ذریعے معاشرے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کام کریں گے ۔ یہ درست ہے کہ ایسے پروجیکٹ چلانا بہت آسان نہیں لیکن اس کے لیے طریقے بنائے گئے ہیں اب اس پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش ہوگی ۔

وژن 2026 کے چیئر مین ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر سراج حسین نے کلیدی خطبے میں کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کو بے حد احتیاط رکھنا ہوگا کیونکہ ماضی ایسی بہت سے سرگرمیاں منفی مثالیں قائم کرچکی ہیں ۔پروفیسر سنجے انگول نے کہا مجھے بےحد خوشی ہے کہ آج مساوات کی شروعات کی گئی ہے ، میں اس پہل کے ساتھ ہوں ۔

اس موقع پر وژن 2026 کئ ڈائریکٹر ایم ساجد ۔ تمل ناڈو کے تاجرفیروز عالم نے بھی خطاب کیا ، مساوات کے ڈائریکٹر محی الدین شاکر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ پروگرام کی نظامت محمد اسامہ نے کی ۔

Related posts

سنت شرومنی آچاریہ شری 108 ودیا ساگر جی مہاراج کو وزیراعظم نریندر مودی کا خراج عقیدت

Hamari Duniya

تمام مذاہب کے رہنماوں نے کہا’نفرت بھارت چھوڑو‘

Hamari Duniya

ایران میں حجاب مخالف خواتین کی تحریک کی حمایت میں پرینکا چوپڑا بھی بول پڑیں

Hamari Duniya