October 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

ترکیہ میں ایک بار پھر 6.3 شدت کا خوفناک زلزلہ

Turkya Earthquake

انقرہ،21فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
ترکیہ ابھی 6فروری کے خوف ناک زلزلہ کی تباہ کاریوں سے پوری طرح سے ابھر بھی نہیں پایا تھا کہ آج ایک مرتبہ پھر شدید زلزلے کے جھٹکے نے اسے دہشت زدہ کردیا ہے۔ترکیہ کے جنوبی علاقے میں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شدید نوعیت کے تھے جو دیر تک جاری رہے۔
زلزلے سے انتاکیہ میں عمارتیں تباہ ہوگئیں، یہ جھٹکے لبنان، مصر، شام اور اسرائیل میں بھی محسوس کیے گئے۔سیکڑوں افراد سینٹرل پارک کے قریب سڑکوں پر نکل آئے اور ہنگامی فون کالز کرنے لگے۔ترک ریسکیو اہلکار نئے زلزلے سے متاثرہ علاقے میں جائزہ لینے کیلئے بھاگتے رہے، یہاں زیادہ تر رہائشی افراد وہی ہیں جن کے گھر دو ہفتے قبل زلزلے میں تباہ ہوگئے تھے، یہ افراد خیموں میں مقیم ہیں۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل آنے والے زلزلے سے ترکیہ اور شام میں 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ابھی بھی ملبے ہٹانے کا کام جاری ہے۔

Related posts

سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کوہدایت ،اتنے گھنٹوں کے اندر جاری کرنے ہوں گے ووٹنگ کے اعداد وشمار

Hamari Duniya

رام لیلا میدان گرجے کسان، مرکزی حکومت کو کیا متنبہ

Hamari Duniya

یوپی کے غیر تسلیم شدہ مدارس کو باقاعدہ کیا جائے

Hamari Duniya