22.9 C
Delhi
February 9, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا

Ramiz Raja

نئی دہلی،21 فروری ( ایچ ڈی نیوز)۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور کپتان رمیز راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم کو ان کی سرزمین پر ہرانا ناممکن ہے۔ ہندوستانی ٹیم چار میچوں کی بارڈر گواسکر سیریز میں 0-2 سے آگے ہے۔ بھارت نے ناگپور میں پہلا ٹیسٹ اننگز اور 132 رن اور دوسرا ٹیسٹ 6 وکٹوں سے جیتا تھا۔ رمیز راجہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں کپتان روہت شرما اور ان کی پوری ٹیم کی تعریف کی۔ انہوں نے رویندر جڈیجا کی دونوں اننگز میں گیند کے ساتھ شاندار کوشش کے لئے خصوصی تعریف کی۔

جڈیجا نے دہلی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تین اور دوسری اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ پی سی بی کے سابق چیئرمین نے آل راؤنڈر اکشر پٹیل کا بھی ذکر کیا جن کے انمول 74 رن نے بھارت کو پہلی اننگز کی خراب صورتحال سے نکالنے میں مدد کی۔ راجہ نے کہا، ’’اکشر پٹیل کی پہلی اننگز میں فیصلہ کن اننگز تھی۔ انہوں نے ایسے وقت میں اشون کے ساتھ ایک اہم شراکت داری کی جب آسٹریلیا نے ہندوستان کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے اور بڑی برتری حاصل کرنے کی امیدوں پر تقریباً پانی پھیر دیا تھا۔ آسٹریلیا نے مطلوبہ ذہنی سختی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ ان سطحوں پر ان کی بیٹنگ میں واضح طور پر تکنیکی خامیاں ہیں۔ اسپن کے خلاف ان کی بیٹنگ میں بہت سی خامیاں ہیں۔ انہوں نے غلط شاٹس کھیلے۔‘‘ سابق پاکستانی کپتان نے دونوں اننگز میں اسپن کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہنے کے لئے آسٹریلیا کی تنقید کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کہا، ’’ہندوستان نے دہلی میں ان کے ساتھ وہی کیا جو آسٹریلیا برصغیر کی ٹیموں کے ساتھ پرتھ یا برسبین میں کرتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آسٹریلیا نے سیریز کے لیے اچھی تیاری نہیں کی تھی۔ انڈیا میں ٹیم انڈیا کو شکست دینا ناممکن ہے۔ یہ اسپن کے خلاف معمول کی کارکردگی تھی۔ انہوں نے ایک سیشن میں 9 وکٹ گنوائے۔ جڈیجا نے غیر معمولی گیند بازی کی۔‘‘

جاری سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرنے کے بعد، ہندوستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں اپنی جگہ پر مہر لگانے کے لیے ایک بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ یکم مارچ سے اندور میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

زلزلے کے بہانے انتخابات کی تاریخ مؤخر کرنے سے متعلق ترک صدر اردغان کا بڑا اعلان

Hamari Duniya

حکومت چلانے میں 90فیصد آبادی کا حصہ صرف دس فیصد ہے،پسماندہ طبقات کے ممبران پارلیمنٹ کو پنجرے میں بند کردیا گیا ہے، راہل گاندھی کا مودی حکومت پر سنسنی خیز الزام

Hamari Duniya

Maulana Asghar Ali Salafi: ملک وملت اورانسانیت کی تعمیر وترقی اور امن وشانتی کیلئے نعمت آزادی کی قدر کریں

Hamari Duniya