29.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

کیا پھر ملے گا رجب طیب اردغان کو ترکی کا تاج،جانئے ووٹوں کی گنتی میں کون چل رہا ہے آگے

Turkey election

انقرہ،15مئی (ہ س)۔
ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں صدر رجب طیب اردغان 50 فیصد ووٹ نہ لے سکے، میڈیا پروجیکشن کے مطابق 28 مئی کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فیصلے کا امکان ہے۔ترک میڈیا کے مطابق انتخابات میں 5 فیصد سے زائد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آنے والے صدارتی امیدوار سنان اوان کنگ میکر بن گئے ہیں۔ترکیہ کی سرکاری میڈیا کے مطابق اب تک97 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے جس کے مطابق اردوان نے 49.3 فیصد اور ان کے حریف کمال قلیچ دار اعولو نے 44.9 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔
صدر رجب طیب اردغان نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر قوم کا یہ فیصلہ ہے تو ہم انتخاب کے دوسرے مرحلے کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب پارلیمنٹ کی 600 نشستوں میں سے حکومتی اتحاد نے 323 سیٹیں جیت کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔
دوسری جانب ترکیے میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، سرکاری میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہیں کر پائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 مئی کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فیصلے کا امکان ہے۔
دوسری طرف کمال قلیچ دار اوغلو اور استنبول کے اپوزیشن میئر نے ابتدائی نتائج میں برتری کا دعویٰ کیا ہے۔واضح رہے کہ ترکیہ میں صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 50 فیصد سے زائد ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

Related posts

جی 20 فریم ورک ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ بنگلورو میں شروع 

Hamari Duniya

TCL-2024: امراض قلب پر قابو پانے کا واحد راستہ مناسب خوراک اور خود کو فٹ رکھنا ہے: ڈاکٹر کوہلی

Hamari Duniya

مغربی بنگال میں سب سے زیادہ اور مہاراشٹر میں سب سے کم ووٹنگ کا فیصد رہا،یوپی میں 58 فیصد پولنگ

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ کی قسمت آج ای وی ایم میں بند۔:

Hamari Duniya