34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

Turkey President: اسرائیل کو سبق سکھانے کے لئے ترکیہ صدر ایردوآن نے مسلم ممالک سے بڑا مطالبہ کردیا

Turkey President:

Turkey President:

انقرہ،08ستمبر۔ ترکیہ کے صدر نے طیب ایرودآن نے ‘ او آئی سی ‘ اور عرب لیگ جیسے بڑے فورمز کی موجودگی میں اسرائیل کےخلاف مسلم ممالک کے ایک اور اتحاد کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ ہفتے کے روز ان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل سے مسلم دنیا کو توسیع پسندی کا خطرہ ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار استنبول کے نزدیک ایک اسلامک سکول ایسوسی ایشن کے تحت خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کیا جب ایک روز قبل اسرائیلی فوج کی طرف سےترک امیریکن شہریت کی حامل خاتون کو اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز ناجازئز یہودی بستیوں کے خلاف احتجاج کرنے پر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

Turkey President:
ترک صدر نے کہا ایک ہی اقدام اسرائیلی جارحیت کو روک سکتا ہے ، اسرائیلی بدمعاشی اور دہشت گردی کو روکنے کا یہی ایک راستہ ہے کہ مسلمان ملک باہم اتحاد کریں۔ انہوں نے کہا اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم سے مسلمانوں کو خطرات درپیش ہیں اسرائیلی توسیع پسندی سے لبیا ، شام اور لبنان کو خطرات ہیں۔اس موقع پر انہوں نے مصر اور شام کےساتھ مل کر لیے گئے تازہ اقدامات کا بھی ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں
ریلائنس فاؤنڈیشن اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن 5 لاکھ نوجوانوں کو نئے ہنر فراہم کریں گے
 ریلائنس فاونڈیشن  نے 2لاکھ  تک کی سکالر شپ کیلئے 5ہزار انڈر گریجویٹ طلبا کے ناموں کا اعلان  کیا

Turkey President:

خیال رہے مصر کے صدر السیسی نے ایک روز قبل ترکیہ کا دورہ کیا ہے۔ مصری سربراہ کا یہ دورہ ایک طویل عرصے بعد ہوا ہے۔ 12 برس بعد مصری صدر نے ترکیہ میں کہا ہے کہ ہمیں دو طرفہ منجمد تعلقات کو از سر نو بحال کرنا ہو گا۔ تاہم اسرائیل کی طرف سے اس پیش رفت پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔
ادھر ترکیہ کے صدر ایردوآن نے اپنے علاقائی حریفوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لیے 2020 میں کوششیں شروع کی تھیں۔ حال ہی میں ترک لیڈر نے شام کے بشارالاسد کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے۔

Related posts

پنجاب کے عازمین کے لئے تربیتی اور ٹیکہ کاری کیمپ اختتام پذیر

Hamari Duniya

سماج کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے شخصیات کو ایس ڈی پی آئی کی جانب سے ایوارڈ

Hamari Duniya

سربیا میں منایا گیاہندوستان کی آزادی کا امرت مہوتسو، نائب وزیراعظم نے جاری کیا خصوصی ڈاک ٹکٹ 

Hamari Duniya