33.7 C
Delhi
July 14, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

سماج کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے شخصیات کو ایس ڈی پی آئی کی جانب سے ایوارڈ

SDPI

چنئی،25جون(ایچ ڈی نیوز)۔
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) تمل ناڈو کی جانب سے ریاست میں سماج کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے شخصیات کا انتخاب کرکے ان کی حوصلہ افزائی اوران کے اعزاز میں ہرسال تمل سڈر ایوارڈ سے نوازاجاتا ہے۔ امسال 2023میں بھی ایسے شخصیات کو ایوارڈ دینے کی تقریب 24جون کوبراڈوے روڈ ، حیات محل میں منعقد ہوئی۔
ایس ڈی پی آئی پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری احمد نووی نے اس تقریب کی صدارت کی۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر نیلائی مبارک نے ایس ڈی پی آئی کے منتخب شخصیات کو پارٹی کے تمل سڈر ایوارڈ دے کر نوازا۔ تقریب میں تمل ناڈو اقلیتی بہبود کمیشن کے چیئرمین پیٹر الفونس مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے تہنیتی تقریر کی۔ شمالی چنئی حلقہ کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کلانیتھی ویراسامی، دراویڈر کزگم کے خزانچی وی کمریسن نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس کے علاوہ اس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹریان اے ایس عمر فاروق، نظام محی الدین، ریاستی تنظیمی جنرل سکریٹری نصیر الدین، ریاستی خزانچی امیر حمزہ، ریاستی سکریٹریان رتنم، اے کے کریم، ابوبکر صدیق، ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بشیر سلطان، محمد رشید، شفیق احمد، مجیب الرحمان و دیگر موجود تھے۔، تاجر ٹیم ریاستی صدر گنڈی انصاری،ایس ڈی ٹی یوریاستی صدر محمد آزاد، آل انڈیا لائرز کونسل کے ریاستی جنرل سکریٹری اڈوکیٹ راجہ محمد بھی شریک رہے۔اس کے علاوہ پارٹی کے چنئی شمالی اور جنوبی زون کے ضلعی قائدین جنید انصاری، جناب محمد حسین، پشپا راج، سینی محمد، محمد بلال، سلیم، سید احمد، محمد سلیم، ملک، زبیر علی، ظفر شریف اور دیگر منتظمین نے قیادت کی۔تقریب میںمنتخب شخصیات کو پارٹی کا تمل سڈر ایوارڈز پیش کیے گئے۔ جس کے تحت ڈی ایم کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے صدر، سابق ممبر پارلیمنٹ ٹی کے ایس الینگوون کو باوقار قائد ملت ایوارڈ پیش کیا گیا۔
تنتائی پیریار ایوارڈ فلم ڈائریکٹر مسٹر ویٹری مارن ، ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ تامل ٹائیگرز پارٹی کے رہنما وکیل مسٹر۔ ناگئی تھروولوون، ماہر تعلیم اور میسور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ایل جواہر نیسن کو پیروتلائیور کامراجر ایوارڈ، تمل ناڈو لائف رائٹس پارٹی کے صدر اور قانون ساز اسمبلی کے رکن ڈی ویل مروگن کو مسٹر پلانی بابا ایوارڈ اور مصنف جے ایم سالی کو مسٹر کوی کوایوارڈ سے نوازا گیا۔نم آژوار ایوارڈ محمد علی، چنئی کے سماجی کارکن علی باشاہ کو مد رٹریسا ایوارڈ، ایس ڈی پی آئی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ویلور کے ساکن ڈاکٹر اے ۔ ایس محمد شیخ میران کو سعید صاحب ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں ایس ڈی پی آئی پارٹی کے عہدیداران، رضاکاروں اور مختلف تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے عہدیداران اور عام لوگوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

Related posts

سی سی آر یو ایم نے آیوروید، سدھ اور یونانی دواؤں کی معیاربندی پر سمینار کا انعقاد کیا

Hamari Duniya

ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ کی لندن میں دیکھی گئی ڈنر ڈیٹ کی جھلک

Hamari Duniya

بالی ووڈ کے ان انجینئروں نے اداکاری کوبنایا کیریئر

Hamari Duniya