33.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف فریق بنے گا ترکی،تعلقات بھی توڑے

Turkey

انقرہ،03مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
غزہ میں جاری جارحیت کے باعث ترکیہ نے جمعرات کو اسرائیل سے تجارتی تعلقات ترک کرنے کا اعلان کر دیا۔بلوم برگ نیوز نے دو ترک عہدیداروں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ترکیہ نے جمعرات سے اسرائیل کو اور وہاں سے تمام برآمدات اور درآمدات روک دی ہیں۔اسرائیل کے وزیر خارجہ نے ردعمل میں کہا کہ ترک صدر طیب ایردوآن اسرائیلی درآمدات اور برآمدات کے لیے اپنی بندرگاہوں کو بند کر کے معاہدے کو توڑ رہے ہیں۔
بدھ کو ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا تھا کہ ترکی عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی نسل کشی کے مقدمے میں فریق بنے گا۔انقرہ میں انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریٹنو مارسودی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں فیدان نے کہا تھا کہ ترکیہ ہر صورت میں فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل پر غزہ میں ریاستی نسل کشی کا الزام عائد کیے جانے کے بعد عالمی عدالت انصاف نے جنوری میں اسرائیل کو حکم دیا تھا کہ وہ نسل کشی کنونشن کے تحت آنے والے کسی بھی اقدام سے باز رہے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی افواج فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی نہ کریں۔جنوری میں صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا تھا کہ ترکیہ عالمی عدالتِ انصاف میں کیس کے لیے دستاویزات فراہم کر رہا ہے۔

Related posts

Youth Conference ؁وانوں یہ صدائیں آرہی ہیں آبشاروں سے، چٹانیں چور ہو جائیں جو ہو عزم سفر پیدا، طلبہ اور نوجوان ہی ملک و ملت کا مستقبل ہیں:صدر ایس آئی او

Hamari Duniya

کیا ہے انڈیازکوۃ ڈاٹ کام جس کے مشاورتی بورڈ میں ملک کے بڑے بڑے علمائ ہوئے شامل

Hamari Duniya

تحقیق کے بعد ہی سوشل میڈیا کی خبریں آگے شیئر کریں

Hamari Duniya