33.8 C
Delhi
June 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News صحت قومی خبریں

اگر صحت کے مسائل اور موٹاپے کا ذمہ دار آلو کومانتے ہیں تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے!۔

Patato

نئی دہلی،یکم مارچ(ایچ ڈی نیوز ڈیسک)۔
آلو بلاشبہ پوری دنیا میںکھانے میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزی ہے، اسے فرائی، گرل یا ابال کر کئی طریقوں سے تیار کیا جا سکتا ہے۔ دراصل آلو کے استعمال کو اکثر صحت کے مسائل جیسے موٹاپے کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے لیکن یہ صرف ایک غلط فہمی ہے۔صحت کے مسائل اور موٹاپے کا ذمہ دار آلو نہیں بلکہ آلو سے تیار کیے گئے تلے ہوئے اسنیکس جیسے کہ چپس اور فرنچ فرائز ہوسکتے ہیں کیونکہ ان میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق، آلو کا استعمال صحت بخش ہے کیونکہ اس میں فائبر اور دیگر غذائی اجزاءجیسے کہ پوٹاشیم، وٹامن سی، وٹامن بی 6، مینگنیز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اور اس میں موجود نشاستہ مزاحم قسم کا ہوتا ہے، جو آپ کی آنتوں میں موجود بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے۔اس لیے اگر آپ بھی اس غلط فہمی کا شکار ہو کہ صحت کے مسائل اور موٹاپے کا ذمہ دار آلو ہے، اپنے گھر میں بنی ہوئی آلو کی سبزی پر پروسیسڈ فوڈ جیسے کہ نوڈلز کو ترجیح دیتے ہیں تو آپ کے علم میں مندرجہ ذیل باتیں ضرور ہونی چاہئیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ زیادہ تر پروسیسڈ فوڈ صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔اس لیے اگر آپ اپنے گھر میں بنی ہوئی آلو کی سبزی پر نوڈلز کو ترجیح دیتے ہیں تو آپ کا انتخاب غلط ہے کیونکہ انسٹنٹ نوڈلز میں 950 گرام سوڈیم اور دیگر کیمیکلز، ایسیڈیٹی ریگولیٹرز، اینٹی کیکنگ ایجنٹس، پرزرویٹوز، مصنوعی رنگ، اور ہیومیکٹینٹس بھی ہوتے ہیں۔ماہرین صحت نے آلو کو دوسری سبزیوں کے ساتھ ملا کر کھانے اور ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا کہ غذا میں کچھ پروٹینز بھی شامل ہوں۔

Related posts

عالمی کپ ٹی -20سپر12 مرحلہ کا آج،بھارت-پاک میچ سے پہلے ملبورن میں شدیدبارش، لیکن

Hamari Duniya

حج 2024 کے ایم او یو پر دستخط کیلئے پہلی مرتبہ غیر مسلم خاتون نے سعودی عرب میں رکھا قدم

Hamari Duniya

دیوی اہلیابائی ہولکر نے انسانیت کے مفاد میں تاریخی کام انجام دے: ضیاءچودھری ایڈووکیٹ

ایس پی کارکنان نے دیوی اہلیا بائی کی جینتی جوش و خروش سے منائی:

Hamari Duniya