29.2 C
Delhi
August 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

اسلام میں قربانی کا کوئی متبادل نہیں:مولانا سید ارشد مدنی

قربانی کرتے وقت سرکاری رہنماء اصول کی سختی کے ساتھ پابندی کریں۔:

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ جانوروں کے فضلے اور باقیات کو سڑکوں اور نالوں میں نہ پھینکا جانا چاہئے، بلکہ اس انداز میں دفن کیا جانا چاہئے کہ اس سے تعفن پیدا نہ ہو۔

نئی دہلی:13جون(عظمت اللّٰہ خان/ایچ ڈی نیوز)جمعیت علمائے ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے عیدالاضحیٰ کے تہوار کو پر امن اور آپسی بھائی چارے کے طور منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں قربانی کا کوئی متبادل نہیں اور یہ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر واجب ہے۔ مولانا موصوف نے کہا کہ یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ مسلمان قربانی کرتے وقت احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔ یہ تہوار تشہیری نہیں بالخصوص ذبیحہ جانوروں کی تصاویر براہ راست سوشل میڈیا پر اپلوڈ اورشیئر کرنے سے گریز کریں۔مولانا مدنی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ قربانی کرتے وقت سرکاری رہنماء اصول کی سختی کے ساتھ پابندی کریں اور ممنوعہ جانوروں کی قربانی سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی مقام پر شرپسند عناصر بھینس کی قربانی روک دیں تو چند باشعور اور سماجی افراد کو انتظامیہ کو اعتماد میں لیتے ہوئے قائل کرنا چاہئے اور پھر قربانی کی جانی چاہئے لیکن اگر اس مذہبی فریضہ کی تکمیل کا کوئی راستہ نہ ہو تو کسی اور قریبی مقام پر قربانی کی جانی چاہئے جہاں کوئی دشواری نہ ہو۔وہیں ضلعی جمعیتوں کے عہدہ داران سے رابطہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی حفظان صحت (ستھرائی) کا خصوصیت سے خیال رکھیں۔ جانوروں کے فضلے اور باقیات کو سڑکوں اور نالوں میں نہ پھینکا جانا چاہئے، بلکہ اس انداز میں دفن کیا جانا چاہئے کہ اس سے تعفن پیدا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے کہ ایسا کوئی عمل نہ کریں جس سے برادران وطن کو تکلیف پہنچے۔ شرپسند عناصر کی اشتعال انگیزی کو کسی حد تک برداشت کریں بصورت دیگر قریبی پولیس اسٹیشن میں شکایت کر

یں۔

Related posts

مہاراشٹر: ہولی کے دن مسلم فوڈ ڈیلیوری بوائے پر حملہ کرنے والے چار افراد گرفتار

Hamari Duniya

دارالعلوم دیوبند کویوپی حکومت کے سروے رپورٹ میں بتایا گیاغیر منظور شدہ ادارہ

Hamari Duniya

کانوڑ یاترا سے متعلق فیصلہ بلاتاخیر واپس لیاجائے:جمعیةعلماءہند

Hamari Duniya