جموں،21 جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔
راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اس وقت جموں میں ہے ،اس دوران جموں میں دورہ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری ہے ،سخت سیکورٹی کے درمیان جموں ریلوےا سٹیشن سے متصل نروال علاقے میں آج دو دو دھماکوں میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ فی الحال پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ دھماکے کیسے ہوئے۔
پولیس کے مطابق جہاں دھماکے ہوئے اس کے آس پاس کباڑ کی دکانیں ہیں۔ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ یہ دھماکے کباڑ میں کسی دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ دھماکے کی وجہ ابھی تک یقینی طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکے پرانی گاڑیوں میں آئی ای ڈی لگا کر کیے گئے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا جموں و کشمیر میں ہے اور اس کی وجہ سے یہاں ہائی الرٹ ہے۔