32.6 C
Delhi
July 20, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا

پھر’دی کپل شرما شو‘کو بند کرنے کی تیاری، یہ ہے وجہ

The Kapil Sharma show

نئی دہلی،17اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
دنیا بھر میں مشہور کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ کو ایک بار پھر عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ’دی کپل شرما شو‘ کو ماضی کی طرح ایک بار پھر رواں سال عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شو کو بند کرنے کا مقصد شو کے میزبان کپل شرما کا اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا اور اس شو کے دیگر کرداروں کا بریک لے کر تازہ دم ہو کر واپس آنا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ’ دی کپل شرما شو‘ کی آخری قسط رواں سال یکم جون کو نشر کی جائے گی جس کے بعد پروگرام کو غیر معینہ مدت کے لیے آف ایئر کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2021 اور 2022ءمیں بھی دی کپل شرما شو کو 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر آف ایئر کیا گیا تھا۔ دوسری جانب دی کپل شرما شو کی ٹیم کی جانب سے اب تک شو کو عارضی طور پر بند کرنے کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

Related posts

دوست کی بیٹی کی فلم اسکریننگ میں پہنچیں ریکھا نے دیسی انداز میں ڈھایا قہر

Hamari Duniya

اگلے سال عید پرسلمان خان بنیں گے ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘

Hamari Duniya

Amitabh Bachchan امیتابھ بچن لاڈلی بیٹی کو بھی وراثت میں دیں گے حصہ؟ پرانا انٹرویو ایک بار پھر وائرل

Hamari Duniya