March 18, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

ایم اے ظفر کا انتقال،اردو صحافت کا بڑا نقصان:مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی 

MA Zafar
پٹنہ، 17 اپریل(ایچ ڈی نیوز)
ہفت روزہ نقیب امارت شرعیہ کے مدیر اعلی،اردو میڈیا فورم اور کاروان ادب کے صدر،اردو کارواں کے نایب صدر مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی نے فاروقی تنظیم کے مدیر اور مالک ایم اے ظفر کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔مفتی صاحب نے فرمایا کہ اس خاندان سے میرے تعلقات انتہائی قدیم بلکہ دور طالب علمی سے رہے۔میں ان کے نامور والد مولانا فاروق الحسینی رح کی خدمت پر 1976میں جمیعت علماء کے اجلاس سمستی پو ر کے موقع سے مامور کیا گیا تھا ۔مولانا کے انتقال کے بعد بھائی ایم اے ظفر سے بھی سلام و دعا رہی۔ بعض رشتے دار کی شادی کے موقع سے مجھے نکاح پڑھانے کے لیے بھی انہوں نے  مدعو کیا ۔سب سے بڑی بات یہ تھی کہ وہ میری تحریر کے بڑے مداح تھے۔
فاروقی تنظیم کے قارئین اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ کم وبیش ہر دن فاروقی تنظیم میں میرے مضامین چھپتے رہے۔کبھی کبھی تو دو دو مضامین لگا دیتے تھے پابندی سے اخبار کا پی ڈی ایف میرے وہاٹس ایپ پر ہر روز بھیجا کرتے تھے یہ ان کے تعلق اور محبت کی بات تھی۔ان کی محنت اور توجہ کے طفیل فاروقی تنظیم نے بہار اور جھار کھنڈ میں اپنی پہچان بنائی اور اس کے قاری کا حلقہ وسیع سے وسیع تر ہو تا گیا۔آج17اپریل کو انکے انتقال کی خبر آئی۔ان کا انتقال اردو صحافت کا بڑا نقصان ہے۔میں ان کے اہل خانہ فاروقی تنظیم کے تمام عملہ خصوصاً خورشید پرویز صدیقی اور فاروقی تنظیم کے قارئین کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتا ہوں اور  انکے لیے مغفرت اور ترقی درجات کی دعا کے ساتھ لواحقین کے لیے صبر جمیل اللہ سے مانگتا ہوں ۔

Related posts

منگلور اسمبلی حلقہ کے الیکشن انچارج میراحسین نے سابق وزیر یو ٹی قادر کیلئے انتخابی مہم چلائی

Hamari Duniya

مدارس کے طلباء احساس کمتری سے باہر نکلیں، ناممکن کو ممکن بنائیں:علماء

دارالعلوم فیض محمدی میں انجمن" فیض اللسان" کا افتتاحی پروگرام منعقد:

Hamari Duniya

اصلاح معاشرہ پروگرام بھیرو پور گاؤں میں جلسہ، الفلاح فاؤنڈیشن کی خصوصی شرکت

Hamari Duniya