31.8 C
Delhi
June 16, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا

راگھو چڈھا سے رشتوں کو لے کر کیوں خفا ہیں پرینیتی چوپڑا

Raghav Chaddha- Parineeti Chopara

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا سے منگنی، شادی اور تعلقات کی افواہوں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔حال ہی میں 34 سالہ پرینیتی چوپڑا ایک انٹرویو کے دوران اپنی ذاتی زندگی سے متعلق افواہوں پر خفا نظر آئیں اور انہوں نے اس معاملے پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔اداکارہ نے کہا کہ میڈیا پر میری ذاتی زندگی پر ہونے والی بحث اور اس حد کو پار کرنے کے درمیان میں ایک پتلی سی لکیر ہے جسے اکثر پار کر کے آپ کافی بے عزت ہوجاتے ہیں۔

پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ میں تب ہی معاملات کو واضح کروں گی جب غلط فہمی ظاہر ہو، میں اپنی زندگی اور کام دونوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔ میڈیا کے مطابق راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا پرانے دوست ہیں اور دونوں نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ تعلیم بھی حاصل کی ہے۔رپورٹس کے مطابق راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو فالو بھی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کو ایک ساتھ ہوٹل میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے ان کے تعلقات اور جلد منگنی کرنے کی افواہوں نے زور پکڑ لیا تھا۔

Related posts

وائلڈ کارڈ مقابلہ کرنے والی منیشا رانی نے اس سال کا شو ’جھلک دکھلا جا‘ کا خطاب جیتا

Hamari Duniya

امیتابھ بچن اور انوشکا شرماکے خلاف ہوگی کارروائی، ایکشن میں ممبئی پولس

Hamari Duniya

اننت امبانی کی پری ویڈنگ سیرومنی میں بالی ووڈ کے ستاروں نےجلوہ بکھیرا

Hamari Duniya