9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

باکس آفس پر رکشابندھن کا براحال،بجٹ نکالنا بھی ہوگیا مشکل

Raksha Bandhan

اکشے کمار کی رکشا بندھن کاکافی عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا۔ فلم 11 اگست کو ریلیز ہوچکی ہے۔ باکس آفس پر اکشے کمار کی رکشا بندھن کا مقابلہ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ سے ہے۔ باکس آفس پر کلیکشن کے لحاظ سے دونوں فلموں میں زبردست مقابلے کا سامنا ہے۔ اب تک عامر خان کی لال سنگھ چڈھا اکشے کمار کی رکشا بندھن سے آگے چل رہی تھی۔ لیکن منگل کومعمولی فرق کے ساتھ رکشا بندھن لال سنگھ چڈھا سے آگے نکل گئی۔
کافی عرصے سے بالی ووڈ کے مداح ’لال سنگھ چڈھا‘ اور رکشا بندھن کی ریلیز کا انتظار کر رہے تھے۔ رکشا بندھن کے خاص موقع پر دونوں فلمیں سینما گھروں میں جلوہ گر ہوئیں۔ شائقین لال سنگھ چڈھا اور رکشا بندھن سے اچھی کلیکشن کی امید کر رہے تھے۔ لیکن افسوس دونوں فلموں کو لانگ ویک اینڈ کا فائدہ نہیں ملا۔ ایک طرف’ لال سنگھ چڈھا ‘اب تک 50 کروڑ روپے بھی نہیں کما پائی ہے۔ دوسری جانب اکشے کمار کی فلم نے 16 اگست کو عامر کی فلم سے زیادہ کمائی کی ہے۔
ایک طرف منگل کو لال سنگھ چڈھا کا مجموعی کلیکشن صرف2 کروڑ تھا۔ ساتھ ہی اکشے کمار کی فلم نے اس سے کچھ زیادہ کمائی کی ہے۔ باکس آفس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن نے چھٹے دن 2.10 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ اس طرح 70 کروڑ میں بننے والی فلم رکشا بندھن کا کل باکس آفس کلیکشن 36.57 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔
رکشا بندھن کی کمائی پہلے دن سے ہی آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے۔ حالانکہ یہ بھی سچ ہے کہ اب تک فلم نے جتنا کمایا ہے۔ وہ بہت ہی پریشان کرنے والا رہا ہے۔ اس حساب سے دیکھا جائے تو اس سال یہ اکشے کمار کی تیسری فلاپ فلم ہے۔ اس سے بھی بڑی بات یہ ہے کہ عامر خان کی فلم کو رکشا بندھن سے اچھے ریویو مل رہے ہیں۔ اس کے باوجود 6ویں دن لال سنگھ چڈھا نے اکشے کی فلم سے کم بزنس کیا۔
ایک طرف جہاں لال سنگھ چڈھا 6 دنوں میں صرف 48 کروڑ روپے ہی کمائی کرسکی ہے۔و ہیں رکشا بندھن نے 36.57 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ لیکن جس طرح سے رکشا بندھن نے منگل کو لال سنگھ چڈھا سے اچھاکلیکشن کیا۔ اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ دونوں فلموں کے کلیکشن میں آگے جا کرمزید سخت مقابلہ ہوسکتا ہے۔ اب کون سی فلم کتنی کمائے گی یہ جاننے کے لیے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔
لیکن ہاں یہ ضرور ہے کہ لال سنگھ چڈھا ہو یا رکشا بندھن، دونوں فلموں نے ناظرین کو مایوس کیا ہے۔ دنیا امید پر قائم ہے۔ امید ہے کہ آنے والی فلمیں کلیکشن اور کہانی کے لحاظ سے شائقین کو مایوس نہیں کریں گی۔ آنے والی فلم میں ریتک روشن کی وکرم ویدھا ، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی براہماستر ، اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی پٹھان شامل ہیں۔

Related posts

طلبائے دارالعلوم فیض محمدی کا تعلیمی وثقافتی مظاہرہ اختتام پذیر

Hamari Duniya

مجلس نے عبید خان کو کامیاب بنانے کیلئے بلی ماران میں اسٹار پرچارکوں کی فوج اتار دی، تشہیری مہم شباب پر

Hamari Duniya

شام میں اسرائیل کے حملہ میں جنرل سلیمانی کا ساتھی کمانڈر جاں بحق، ایران نے اسرائیل کو بڑی دھمکی دے دی

Hamari Duniya