August 21, 2025
Hamari Duniya
کھیل

جنوبی افریقہ کے کرکٹ امپائر روڈی کرٹزن کی کار حادثے میں موت

جوہانسبرگ:کرکٹ مداحوں کے لئے ایک بری خبر ہے۔جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے نامور کرکٹ امپائر روڈی کرٹزن کی کار حادثے میںموت ہوگئی ہے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان کی گاڑی کے ساتھ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ گالف ٹورنامنٹ سے واپس آرہے تھے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ 73 سالہ روڈی کرٹزن کے ساتھ مزید 3 افراد بھی حادثے کا شکار ہوئے۔
واضح رہے کہ روڈی کرٹزن کرکٹ دنیاکے صف اول کے بہترین امپائروں میں شمار کئے جاتے تھے۔ انہوں نے 108 ٹیسٹ میچز، 209 ون ڈے اور 14 ٹی 20 بین الاقوامی میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے تھے۔

Related posts

کرکٹ کو الوداع کہنے کے بعد ایک بار پھر میدان میں نظر آئیں گے ہاشم آملہ

Hamari Duniya

نائٹ رائیڈرس کے سامنے رائل چیلنجرزکا سرینڈر

Hamari Duniya

پاکستان کو مل گیا اگلا شعیب اختر، پی ایس ایل میں برپاکیا قہر

Hamari Duniya