25.1 C
Delhi
November 9, 2024
Hamari Duniya
کھیل

کرسٹیانو رونالڈو کے بعد ایک اور قدآور فٹ بال کھلاڑی نے سعودی کلب سے ا تحاد کرلیا

Abdul Karim

جدہ،07جون(ایچ ڈی نیوز)
کرسٹیانو رونالڈو کے بعد ریال میڈرڈ کے کریم بینزیما بھی سعودی فٹبال کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما نے 648 میچ کھیل کر 14 سال بعد ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کو خیرباد کہنے کے بعد سعودی فٹبال کلب ’الاتحاد‘ کے ساتھ معاہدہ طے کرلیا ہے۔اس حوالے سے ’الاتحاد‘ کے آفیشل ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں کریم بینزیما کو سعودی فٹبال کلب کے ساتھ 2026ءتک کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو کے آخر میں فرانسیسی اسٹرائیکر نے عربی زبان میں سعودی فٹبال کلب ’الاتحاد‘ میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ا±نہوں نے کہا کہ ’میں آپ کو جدہ میں دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہوں‘۔اب کریم بینزیما اپنے ساتھی کرسٹیانو رونالڈو کے خلاف کھیلنے کے لیے تیار ہیں جوکہ اب سعودی فٹبال کلب ’النصر‘ کا حصّہ ہیں۔35 سالہ کریم بینزیما 2009ء سے ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرتے نظر آرہے ہیں اور اب تک ا±نہوں نے چیمپئنز لیگ کی 5 ٹرافیوں سمیت کئی کلب ٹائٹلز جیتے ہیں۔

سعودی عرب دنیا بھر سے فٹبال کے شاندار ٹیلنٹ کو اپنی فٹبال لیگ کی جانب راغب کرنے کا خواہشمند ہے اور اس مقصد کے لیے امکانی طور پر 10 سے زائد ایسے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے جنہوں نے چیمپئنز لیگ یا ورلڈ کپ جیتا ہو۔

Related posts

بنگلہ دیش دورے سے باہر ہونے پر شمی کے چھلک پڑے آنسو

Hamari Duniya

عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل:مشکل میں بھارتی ٹیم،غلط ثابت ہوا روہت شرما کا یہ فیصلہ

Hamari Duniya

اے آئی ایف ایف کو معطل کئے جانے سے تاشقند میں پھنس گئی گوکلم کیرل ایف سی کلب کی خواتین ٹیم

Hamari Duniya