26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
دہلی

توبی جے پی کے کئی بڑے لیڈر جیل میں نظرآئیں گے

نئی دہلی:ایم سی ڈی میں بدعنوانی کو لے کر عام آدمی پارٹی مسلسل بی جے پی پر حملہ آور ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے اور ایم سی ڈی کے انچار ج درگیش پاٹھک نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی ایم سی ڈی پر ایک ٹول ٹیکس کمپنی کے ساتھ ملی بھگت کر کے تقریباً 6000ًکروڑ کاگھوٹالہ کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر، راجیندر نگر کے ایم ایل اے اور ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے منگل کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

درگیش پاٹھک نے کہا کہ 2017 میں بی جے پی نے ایم ای پی انفراسٹرکچر ڈیولپرز لمیٹڈ نامی کمپنی کو 1200کروڑ سالانہ کے حساب سے پانچ کروڑ روپے دیئے۔ پہلے سال پیسے دینے کے بعد کمپنی نے اگلے سال سے صرف 10 فیصداور کبھی 20فیصد ہی ادائیگی کی، لیکن کمپنی کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے ٹھیکہ جاری رکھا گیا۔ 2021میں یہی ٹھیکہ شاہکار گلوبل لمیٹڈ نامی کمپنی کو صرف786 کروڑ میں دیا گیا تھا جو ایم سی ڈی کو کو صرف 250کروڑ میں دیا گیا تھا۔ یہاں تک کہ بی جے پی نے کورونا کے نام پر نئی کمپنی کو 83کروڑ روپے کی چھوٹ دی۔
عام آدمی پارٹی انچارج نے کہا کہ دونوں کمپنیوں کے مالک ایک ہی ہیں، گٹھ جوڑ کے بغیر یہ سب ممکن نہیں ہے۔ اس گھوٹالے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے کہا کہ اگر ایماندارانہ جانچ ہوتی ہے تو بی جے پی کے بڑے لیڈران۔جیل میں نظر آئیں گے۔ درگیش پاٹھک نے کہا کہ گزشتہ 17سالوں میں بی جے پی نے ایم سی ڈی کے اقتدار میں اتنی خوبصورتی سے کرپشن کی ہے کہ آج ایم سی ڈی دیوالیہ پہلے ہی ہوچکی ہے۔ ہم نے بہت سی کرپشن کو ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کیا ہے۔ آج ہم ٹول ٹیکس سے متعلق کرپشن کو بے نقاب کر رہے ہیں۔

Related posts

مرکزی حکومت نے وقف کی123جائیدادیں ڈی ڈی اے کو دے دی، سوتا رہا دہلی وقف بورڈ

Hamari Duniya

اسمبلی اجلاس کوچہرہ چمکانے کیلئے اور سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کریں

Hamari Duniya

مکتب خمینی کے شاگرد قاسم سلیمانی کی شخصیت آفاقی ہوگئی: ڈاکٹر فرید الدین

Hamari Duniya