27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

عمران خان اپنے پارٹی لیڈر کی گرفتاری پر چراغ پا، جہاد کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سیاست کو جہاد قراردیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کرلیا اب لڑوں گا۔سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ایک انٹرویو میں شہباز گل کی گرفتاری کو اغوا قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ کیا ملک میں کسی کو کسی کا خوف نہیں ہے؟عمران خان نے کہا کہ شہباز گل نے قانون توڑا ہے تو اسے جیل میں ڈال دو، اس کے ڈرائیور کو مارا گیا اور گاڑی کے شیشے توڑے گئے۔
سابق وزیراعظم نے کہا یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، گرفتار ہونا چھوٹی چیز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح 25 مئی کو بھی ظلم کیا گیاتھا، خواتین اور بچوں پر تشدد کیا گیاتھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جب معاشرہ ظلم کے آگے جھک جاتا ہے تو تباہ ہوجاتا ہے، غلام نہیں رہ سکتا، مجھے آزادی کی قدر ہے، مجھے کوئی بھی قربانی دینی پڑے، میں تیار ہوں۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ بیرونی سازش سے چوروں کو ملک پر مسلط کیا گیا، جمہوریت میں کسی چینل کو بغیر نوٹس بھیجے بند نہیں کیا جاسکتا۔عمران خان نے پرامن جدوجہد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، آئین اور قانون میں رہتے ہوئے جدوجہد جاری رکھوں گا۔

Related posts

ترکی اور شام میں قیامت صغریٰ، اب تک 2600 سے زائد لوگوں کی موت، 35 سو گھر منہدم

Hamari Duniya

نشے کی حالت میں سابق پاکستانی وزیرداخلہ اور عمران خان کے قریبی شیخ رشید گرفتار، اسلحہ بھی برآمد

Hamari Duniya

دولہے کو شادی سے ایک دن پہلے پتہ چلا کہ دلہن کی عمر اس سے 25 سال زیادہ ہے

Hamari Duniya