نئی دہلی: ٹی 20 عالمی کپ کا فائنل مقابلہ آج ملبورن میں کھیلا جارہا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کے سامنے 138 رنوں کا ہدف رکھا ہے۔
انگلینڈ کے گیند بازوں کے سامنے پاکستانی بلے باز جدوجہد کرتے نظرآئے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر صرف 137 رن ہی بنا سکے۔ پاکستان کی بلے بازی نہایت ہی خراب رہی اور 85 کے مجموعی اسکور پر پاکستان نے چار وکٹ کھودیا تھا۔ پاکستان کے بلے باز وں کی کارکردگی آج کچھ خاص نہیں دکھائی دی۔ اور شروع سے ہی وہ دباؤ میں نظر آرہے تھے۔ پہلے محمد رضوان 11 گیندوں پرصرف 15 رن بنا کر آؤٹ ہوئے اس کے بعد پاکستان کو دوسرا جھٹکا 45 کے مجموعی اسکور پر لگا جب محمد حارث 8 رن بنا کر عادل رشید کی گیند پر انہیں کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد پاکستان کا تیسرا وکٹ بابر اعظم کی شکل میں گرا۔ وہ 28 گیندوں پر32 رن بنائے اور صرف دو چوکے لگاسکے۔ بابراعظم نے آج اننگ کی شروعات کے ساتھ ہی بہت ہی سست بلے بازی شروع کی اورایک ایک رن کے لئے جدوجہد کرتے نظر آرہے تھے۔ اس کے بعد ایک رن کے اضافے کے ساتھ یعنی 85 کے مجموعی اسکور پر ہی پاکستان کا چوتھا وکٹ گرگیا۔ محمد افتخار آؤٹ ہونے والے چوتھے بلے باز تھے جنہوں نے چھ گیندیں کھیل کر بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد پاکستان کا پانچواں وکٹ 121 رن کے مجموعی اسکور پر گرا۔ جب پاکستان ایک فائٹنگ اسکور کی طرف بڑھ رہی تھی۔ شان مسعود اور شاداب خان تیزی سے رن بنا رہے تھے اسی وقت اسٹوکس نے افتخار احمد کو جوس بٹلر کے ہاتھوں کیچ کراکر یہ جوڑی توڑ دی۔ اس کے بعد محمد شاداب 20( رن) بھی چلتے بنے اور پاکستان بیچ منجھدار میں چھوڑ دیا۔
انگلینڈ کے گیند بازوں نے سیمی فائنل کے بعد فائنل میں بھی شاندار گیند بازی کرتے ہوئے پاکستان کو گھٹنوں پر لادیا۔ سیم کرن نے سب سے زیادہ تین وکٹ حاصل کئے۔ اس کے بعد عادل رشید اور کرس جارڈن نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ بین اسٹوکس کو ایک وکٹ ملا۔