20 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا

شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے بری خبر، اس فلم میں نہیں کریں گے کام، جانئے کیا ہے وجہ

Shahrukh Khan

باکس آفس پر سپر ہٹ ہونے والی بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے اگلے حصے کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اب ہدایت کار فرحان اختر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے’ڈان-3‘ کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے’ڈان 3‘ میں کام کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ شاہ رخ خان اس وقت ایسی کمرشل فلمیں کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں جو عالمی شائقین کو پسند آئیں اور چونکہ ‘ڈان 3’ ایک ایسی فلم ہے جو اس سانچے میں فٹ نہیں بیٹھتی، اس لئے شاہ رخ خان نے خود کو اس فلم سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرحان کی پوسٹ پر بہت سے مداح تبصرے کر رہے ہیں۔ مداحوں نے تبصرہ کیا ہے کہ ‘ڈان-3’ شاہ رخ خان کے بغیر نہیں بن سکتی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’شرم آتی ہے، تم نے شاہ رخ کے ساتھ فلم کیوں نہیں کی‘‘۔ جب کہ ایک اور نے لکھا، “نو ایس آر کے نو ڈان”۔ ایک صارف نے لکھا کہ مجھے میرا شاہ رخ ڈان واپس کر دو۔

رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ کے نام کا اعلان جلد ہی ‘ڈان-3’ میں مرکزی اداکار کے طور پر کیا جا سکتا ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم بیجو باورا کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد رنویر سنگھ ڈان 3 کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ فرحان ‘ڈان 3’ سے ہدایت کاری میں واپس آئیں گے۔ یہ فلم 2025 میں ریلیز ہوگی۔

Related posts

کنگنارناوت نے کی تعریف تو کیا بولے جاوید اختر ؟

Hamari Duniya

پروپیگنڈہ فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ پر پابندی عائد ہوتے ہی لال پیلے ہو گئے مودی کے وزیر

Hamari Duniya

مشہور کامیڈین ادا کار کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال، بالی ووڈ سوگ میں ڈوب گیا

Hamari Duniya