April 27, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

مشہور کامیڈین ادا کار کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال، بالی ووڈ سوگ میں ڈوب گیا

 نئی دہلی، 09 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔

بالی ووڈ کے مشہور اداکار، ہدایت کار کے اچانک دنیا کو الوداع کہنے سے پورا بالی ووڈ سوگ میں ڈوب گیا ہے۔ ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ ان کی عمر 66 سال کی تھی۔ 

 رپورٹس کے مطابق اداکار انوپم کھیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے قریبی دوست کی موت کی خبر دی۔

انہوں نے بتایا کہ ہدایتکار ستیش کوشک نئی دہلی میں ایک دوست کی رہائش گاہ پر تھے کہ انہیں دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر انہیں اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑگیا۔

اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں، انوپم کھیر نے لکھا تھا کہ وہ ہدایتکارستیش کوشک کی اچانک موت کے بارے میں سن کر صدمے میں ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ موت ایک تلخ حقیقت ہے لیکن میں نے کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اپنے سب سے اچھے دوست ستیش کوشک کے بارے میں یہ لکھنا پڑے گا کہ 45 سالہ دوستی کو یوں اچانک ’فل اسٹاپ’ لگ جائے گا۔ تمہارے بغیر زندگی کبھی پہلے جیسی نہیں ہوگی ستیش‘ 

ستیش بالی ووڈ کے مشہور اداکار ، ہدایت کار، کامیڈین، اسکرپٹ رائٹر اور فلم ساز تھے۔ ان کی پیدائش 1965 کو ہریانہ میں ہوئی تھی۔ بالی ووڈ میں اپنا بریک پانے سے پہلے انہوں نے تھیٹر میں کام کیا تھا۔ فلم اداکار کے طور پر  ستیش کوشک کو 1987 میں آئی فلم مسٹر انڈیا کے کلینڈر سے شناخت ملی تھی۔ 

Related posts

منیش سسودیا سے متعلق عام آدمی پارٹی کا سنسنی خیز دعویٰ

Hamari Duniya

سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کی تربیتی، ورکشاپ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کی دی گئی ٹریننگ

Hamari Duniya

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کو شادی پر مہمانوں سے ملنے والے مہنگے ترین تحائف کی فہرست دیکھ کر حیران رہ جائیں گے آپ

Hamari Duniya