20.1 C
Delhi
November 4, 2024
Hamari Duniya
فلمی دنیا

عالیہ بھٹ کے اس عمل کی ہورہی ہے زبردست تعریف

Aalia Bhatt

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ کبھی لک سے ، کبھی انداز سے اور کبھی شاندار اداکاری کولے کر۔ اس کے علاوہ عالیہ اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے مداحوں کے لیے کئی ویڈیوز پوسٹ کرتی رہی ہیں ، چاہے وہ اسکرین کیئر روٹین ، فلم ، اشتہار یا گانا بنانے کا کام ہو۔ اس وقت ان کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘میں ان کی ساڑھیوں اور ان کے روپ کے چرچے ہو رہے ہیں۔ ایسے میں عالیہ کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔
عالیہ کو کل رات ممبئی میں اپنی ماں سونی رازدان اور بہن شاہین بھٹ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس وقت پاپارازی تینوں کی تصاویر اور ویڈیوز لینے وہاں پہنچ گئے تھے۔ شوٹنگ کے دوران ایک فوٹوگرافر کی چپل گر گئی۔ عالیہ کی نظر چپل پر پڑی اور پھر وہ اسے اپنے ہاتھوں سے اٹھا کر فوٹوگرافر کے پاو¿ں کے قریب لے آئی۔ اداکارہ کی اس حرکت نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ اس ویڈیو کو مشہور فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کیا ہے۔
اس وقت عالیہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس عمل سے انہوں نے مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔ کچھ لوگ انہیں ٹرول کر رہے ہیں۔ ایک نے لکھا ، وہ بہت پیاری اور شائستہ ہیں ، جب کہ دوسرے نے لکھا ، یہ فلم کی تشہیر کا نیا طریقہ ہے۔ تیسرے نے یہ بھی لکھا ، لوگ بغیر کسی وجہ کے عالیہ کو ٹرول کر رہے ہیں۔
دریں اثنا، عالیہ کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ 28 جولائی کو ریلیز ہوگی۔ فلم ’گلی بوائے‘ کے بعد ایک بار پھر رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی کیمسٹری دیکھنے کو ملے گی۔ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں عالیہ ، رنویر ، تجربہ کار اداکار دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی اہم کرداروں میں ہیں۔

Related posts

پٹھان کی کامیابی کے بعد بڑے پردے پر جلد ہی جلوہ بکھیریں گے کنگ خان

Hamari Duniya

’رب نے بنا دی جوڑی‘ سے متعلق انوشکا شرما کادلچسپ انکشاف

Hamari Duniya

پہلے لاک ڈاؤن کی تلخ حقیقت کو ظاہر کرے گی ’بھیڑ‘، ٹریلر جاری

Hamari Duniya