24.1 C
Delhi
November 6, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

بین الاقوامی اور ملکی میڈیا کے 3200 سے زیادہ نمائندوں نے جی 20 سربراہ کانفرنس کے لیے کیا اندراج

PK Mishra

وزیراعظم ہند کے پرنسپل سکریٹری نے بھارت منڈپم میں، ہندوستان کی جی 20 صدارت پر رابطہ کمیٹی کے ساتویں اجلاس کی صدارت کی،

نئی دہلی میں 9 اور 10 ستمبر کو منعقد ہونے والے جی-20 سربراہی اجلاس کے لیے، ٹھوس اور لاجسٹک انتظامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا
نئی دہلی،08اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
ہندوستان کے وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے آج بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں ہندوستان کی جی-20 صدارت پر رابطہ کمیٹی کی ساتویں میٹنگ کی صدارت کی۔ اجلاس میں اہم اور لاجسٹک پہلوو¿ں میں سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا احاطہ کیا گیا۔ شیرپا اور فنانس ٹریک دونوں پر پیش رفت اور نتائج کا جائزہ لیا گیا۔
اس سلسلے میں شیرپا (جی20)، سیکریٹری (محکمہ اقتصادی امور) اور سیکریٹری (اطلاعات و نشریات) کی جانب سے پریزنٹیشن کی گئیں۔ سبز ترقی، پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کو تیز کرنا، مضبوط پائیدار متوازن اور جامع ترقی، ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچہ، صنفی مساوات اور کثیر جہتی اداروں کی اصلاحات سمیت ہندوستان کی صدارتی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شیرپا (جی20) نے مطلع کیا کہ اب تک کل 185 میٹنگیں ہوئی ہیں، جن میں وزارتی سطح کی 13 میٹنگیں شامل ہیں، جن میں ملک کی تقریباً تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس میں مزید بتایا گیا کہ نتائج کے 12دستاویزات کے علاوہ، دیگر 12 ڈیلیوریبلز کو اتفاق رائے کے ساتھ اپنایا گیا ہے۔
سکریٹری (ڈی ای اے) نے مطلع کیا کہ فنانس ٹریک میں کافی پیش رفت ہوئی ہے جس میں کرپٹو اثاثوں کے ایجنڈے، مالیاتی شمولیت، موسمیاتی مالیات کو متحرک کرنا اور ایس ڈی جیز کے لیے مالیات کو فعال کرنا شامل ہے۔
سکریٹری (آئی اینڈ بی) نے میڈیا کے انتظامات، جیسے میڈیا سینٹر کے قیام اور میڈیا ایکریڈیشن کے بارے میں بتایا۔ اب تک 3200 سے زائد میڈیا کے نمائندے سربراہی اجلاس کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں، جن میں 1800 غیر ملکی اور 1200 سے زیادہ ملکی میڈیا کے نمائندگان شامل ہیں۔ بتایا گیا ہےکہ ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
پرنسپل سکریٹری نے، لاجسٹک اور سیکورٹی پہلووں سے متعلق ماضی کے فیصلوں کے نفاذ کا بھی جائزہ لیا۔ دہلی حکومت اور کمشنر (دہلی پولیس) سمیت سیکورٹی عہدیداروں نے دورہ کرنے والے معززین کی میزبانی کے لئے کئے جانے والے اقدامات، ٹریفک کے انتظام کے منصوبوں، ہوائی اڈے اور سیکورٹی انتظامات، اور لیڈروں کی سربراہ کانفرنس سے پہلے دہلی این سی آر میں چلائی جارہی بیوٹیفیکیشن مہم کے بارے میں تفصیلات بتائی۔ اگلے ماہ جی-20 لیڈروں کی سربراہ کانفرنس کی میزبانی میں حاصل ہونے والی مثبت پیش رفت کو نوٹ کرتے ہوئے، پرنسپل سکریٹری نے تمام متعلقہ اداروں کو اگلے چند دنوں میں تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ ریہرسل کا آغاز ہوسکے۔
جناب مشرا نے بروقت اور مناسب تیاریوں کو یقینی بنانے کے لیے، حکومت کے پورے نقطہ نظر اور عمل کی مسلسل اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اب جب سربراہی اجلاس کے لیے ایک مہینہ باقی ہے، یہ کامل درستگی کے ساتھ آخری میل تک کی ترسیل کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفصیلی ایس او پیز تیار کیے جائیں اور اس پر عمل درآمد کے لیے افسران کو مخصوص ڈیوٹیاں تفویض کی جائیں۔ وزیراعظم کی رہنمائی میں ملک بھر سے نوجوان افسران کو سربراہ کانفرنس کی تنظیم میں شرکت کرنےاور اس سے سیکھنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔میٹنگ کے دوران دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر، کابینہ سکریٹری اور متعلقہ وزارتوں/محکموں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

Related posts

اس مشہوراداکارہ نے اسلام قبول کر لیا ، کہااب میں پورے کپڑے پہنوں گی

Hamari Duniya

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا گلف آئل لبریکنٹس کی برانڈ ایمبیسیڈربنائی گئیں

Hamari Duniya

مندر کے احاطہ میں وزیر اعظم کے سالگرہ کا جشن مناکرمسلم سماج نے دیا اتحادوبھائی چارہ کا پیغام

Hamari Duniya