October 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

غزہ کے متعلق دنیا کا دوہرا معیار افسوسناک :سعودی عرب

Saudi Arabia

ریاض، 28 اکتوبر: اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے نمائندے عبدالعزیز الواصل نے تنازع کے پھیلاو سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ جمعہ کو اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں انہوں نے غزہ کے حوالے سے دوہرے معیار پر مملکت کے افسوس کا اظہار کیا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
انہوں نے شہریوں کو نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ فلسطینیوں کو غزہ سے بے گھر نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بین الاقوامی جواز کی قراردادوں کے اندر امن عمل کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
یاد رہے سعودی عرب اور 9 دیگر عرب ممالک نے فلسطینی کاز کو ختم کرنے اور غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کا مسترد کردیا ہے۔ ان دس ملکوں نے کہا ہے کہ اپنے دفاع کا حق قانون کی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کے حقوق کو نظر انداز کرنے کا جواز نہیں بنتا۔ یہ موقف 21 اکتوبر کو قاہرہ میں منعقدہ “قاہرہ امن سربراہی اجلاس” کے بعد مشترکہ بیان میں پیش کیا گیا۔

Related posts

پھر نوٹ بندی! بینکو ں میں پھر لائن لگنے کیلئے تیار ہوجائیں، یہ نوٹ 30 ستمبر کے بعد نہیں چلیں گے

Hamari Duniya

بی جے پی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کسی بھی سطح پر نہیں ہوگا: راہل گاندھی

Hamari Duniya

بی ایس پی سربراہ مایاوتی کی ٹوئٹر پر کی گئی اپیل کو مانیں گے دلت؟

Hamari Duniya