نئی دہلی، 30 جنوری ۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نفرت کی سیاست کرتی ہے جبکہ کانگریس محبت کی دکان کھولتی ہے اور نظریہ کی جنگ لڑ رہی ہے، اس لئے بی جے پی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کسی بھی سطح پر نہیں کیا جائے گا۔
کانگریس امیدوار اور دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو کی حمایت میں دہلی کے بادلی اسمبلی حلقہ میں ایک بہت بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے آج کہا کہ بی جے پی اور کانگریس کے نظریات کہیں بھی آپس میں نہیں میل کھاتے اور کسی بھی معاملے میں دونوں میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس آئین کی حفاظت کے لیے لڑ رہی ہے جبکہ بی جے پی آئین کو تباہ کرنے کی سازش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ہم مر جائیں گے، لیکن بی جے پی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کیونکہ ہمارا ہندوستان ‘نفرت’ میں شامل نہیں ہو سکتا۔ ہمارا ہندوستان ‘آئین، محبت، بھائی چارے’ کا ہے۔ اس طرح ہم ہندوستان کے لیے لڑتے ہیں اور اس کے لیے مرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘
مسٹر گاندھی نے کہاکہ ”مجھے ڈرانے کے لیے بی جے پی حکومت نے میرے خلاف 32 مقدمات درج کیے، مجھ سے 55 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور مجھ سے میرا گھر چھین لیا لیکن مجھے کوئی پروا نہیں ہے۔ میں ان سے نہیں ڈرتا۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال اور وزیر اعظم نریندر مودی ان کے جدید ورژن ہیں۔ دونوں خالی الفاظ بولتے ہیں، دونوں ایک کے بعد ایک جھوٹ بولتے ہیں، دونوں ریزرویشن مخالف اور دلت مخالف، دونوں بہوجن کی شراکت نہیں چاہتے، دونوں صرف اقتدار اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں۔
