March 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

بی ایس پی سربراہ مایاوتی کی ٹوئٹر پر کی گئی اپیل کو مانیں گے دلت؟

Mayawati

لکھنو، یکم مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے سرکاری ملازمت میں ترقی میں ریزرویشن کے معاملے پرکانگریس اور بی جے پی دونوں کی تنقید کی ہے۔ ان دونوں پارٹیوں سے دلتوں کوہوشیاررہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس کی سازش کی وجہ سے ان طبقات کو آج تک خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بدھ کو چار ٹویٹس کیں۔ انہوں نے پہلے ٹوئٹ میں لکھا ‘کانگریس نے رائے پور اجلاس میں ذات پر مبنی مردم شماری اور پرائیویٹ سیکٹر میں ریزرویشن کے حوالے سے جو بیانات دیئے، وہ دھوکہ دہی اورانتخابی مفاد کی سیاست قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کانگریس جب اقتدار میں تھی۔ بی جے پی کا رویہ بھی ایسا ہی ہے۔
دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا،’اس کے علاوہ کانگریس اور بی جے پی کی جانب سے ایس پی کو آگے بڑھانے اور پروموشن میں ریزرویشن سے متعلق بل کو پارلیمنٹ میں پاس نہ ہونے دینے کو کون بھول سکتا ہے۔تیسرے ٹوئٹ میں مایاوتی نے کہا کہ انہی بی ایس پی مخالف جماعتوں کی سازش کا نتیجہ ہے کہ سرکاری ملازمتوں اور تعلیم میں ان طبقات کے لیے ریزرویشن تقریباً غیر فعال اور غیر موثر ہو گیا ہے اور ان کی مخصوص نشستیں برسوں سے خالی پڑی ہیں۔چوتھے ٹویٹ میں لکھا، ”صرف یہی نہیں، اقتدار میں رہتے ہوئے، کانگریس اور دیگر پارٹیاں خاص طور پر دلتوں اور قبائل کو پارٹی تنظیم میں اعلیٰ عہدوں سے دور رکھتی ہیں، یعنی اچھے وقت میں صرف دوسرے طبقات کو ہی پوری اہمیت دی جاتی ہے۔

Related posts

وقف املاک کے مسائل سے وقف بورڈ کے ممبران کوکوئی لینا، ممبران کے غیر ذمہ دارانہ رویہ سے وقف بورڈ کے کام کاج ٹھپ، کئی ممبر پھر میٹنگ سے رہے غیر حاضر

Hamari Duniya

کھانے کے میز پر مودی اور جن پنگ کی ملاقات

Hamari Duniya

 مفتی الٰہی بخش کاندھلوی کی کرامات و قلمی تصانیف، علمی و ، فارسی ، عربی و تراجم کو ادبی نشست میں یاد کیا گیا

Hamari Duniya