33.3 C
Delhi
July 30, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

سعودی عرب نے عمرہ ویزے کی معیاد تین ماہ مقرر کردی

saudi Arab Umarah visa

ریاض،15اپریل(ایجنسی)۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے تین ماہ کے لیے جاری ہونے والے عمرہ ویزے کی مدت کے حوالے سے وضاحت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ ویزا اب تین ماہ کے لیے جاری کیا جارہا ہے اور اس کی تین ماہ کی میعاد ویزے کے اجرا سے شروع ہوجائے گی۔
وزارت نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاونٹ پر صارفین کے استفسار پر وضاحت کی کہ عمرہ ویزے کی میعاد کب سے شروع ہوتی ہے؟جواب میں وزارت حج و عمرہ نے کہاکہ عمرہ ویزے کی میعاد اس کے اجرا کی تاریخ سے تین ماہ ہے بشرطیکہ اس کی میعاد ھجری سال کی 15 ذی قعدہ کے بعد ختم نہ ہو۔ سعودی حکام نے ہر سال حج سیزن اور مکہ اورمدینہ میں زائرین کی آمد کے پیش نظر بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے ویزوں کی میعاد ختم ہونے کی آخری تاریخ 15 ذی قعدہ کی منظوری دی ہے۔واضح رہے کہ پہلے عمرہ سیزن 29 ذی قعدہ کو ختم ہوتا تھا۔

Related posts

سرسید نے نہ صرف ہندوستان بلکہ برصغیر کے مسلمانوں کی قسمت بدل دی: سینئر صحافی قربان علی

Hamari Duniya

پاکستان میں بجلی کا بریک ڈاؤن ، پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا

Hamari Duniya

چین کا روسی فوج کے ساتھ مشق میں حصہ لینے کا اعلان

Hamari Duniya