24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

خادم حرمین شریفین کے مہمان بنیں گے 66 ملکوں کے1000عازمین حج، شاہ سلمان نے دی منظوری

king-Salman

ریاض،18نومبر۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سنہ 1446 میں 66 ممالک کے 1000 عازمین کے 4 گروپوں کو حج اور عمرہ کے لیے خادم حرمین شریفین کے ضیوف کے پروگرام میں شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے ان کی میزبانی کی منظوری دے دی۔ اس پروگرام پر عمل درآمد وزارت اسلامی امور کرے گی۔اس تناظر میں اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کے وزیر اور حج، عمرہ اور زیارت کے لیے خادم حرمین شریفین کے ضیوف کے پروگرام کے جنرل سپروائزر شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ نے کہا کہ یہ میزبانی اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کرنے اور دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے سعودی عرب کی طرف سے کی جانے والی کوشش ہے۔
مزید یہ پروگرام اسلامی اشرافیہ کے رہنماوں، علما، شیوخ اور دنیا کے بااثر شخصیات کے ساتھ نتیجہ خیز رابطے کو فروغ دیتا ہے۔ پروگرام نے اپنے جاری سفر کے دوران مختلف براعظموں کو شامل کیا ہے۔ دنیا میں اس کے آغاز سے لے کر اب تک اس سے مستفید ہونے والے ممالک کی تعداد 140 سے زیادہ ممالک تک پہنچ چکی ہے۔ اس پروگرام کے تحت مہمان کو اپنا ملک چھوڑنے سے لے کر واپسی تک ایک مربوط نظام کے تحت خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ وزارت نے شاہی حکم نامے کے اجرا کے بعد سے اپنی تمام تر توانائیاں درستی اور اعلیٰ ترین معیار لاگو کرنے کے لیے وقف کر دی ہیں۔ خادم حرمین شریفین کے ضیوف کے پروگرام کے سیکرٹریٹ ے تحت کام کرنے والی کمیٹیاں اپنے اپنے کاموں میں مصروف عمل ہیں۔

Related posts

روس یوکرین جنگ سے متعلق بڑی خبر، روسی صدر پوتن کا قریبی طیارہ حادثہ میں ہلاک

Hamari Duniya

انگلینڈ ٹیم کی کوچنگ سے رکی پونٹنگ کا انکار، یہ رہی وجہ

Hamari Duniya

متنازعہ پاکستانی نژاد مصنف طارق فتح طویل علالت کے بعد دنیا سے چل بسا

Hamari Duniya