ملبورن،23جون(ایچ ڈی نیوز)۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق اور کامیاب ترین کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش ہوئی تھی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم سے پہلے کوچنگ کے لیے کہا گیا تھا تاہم انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔
رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے رابرٹ کی نے فون کیے، میں اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ میں مکمل وقت کے لیے کوچ بننے کے لیے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں بہت سفر کیا ہے، اب بچوں سے زیادہ وقت کے لیے دور نہیں رہ سکتا۔سابق آسٹریلیائی کرکٹر نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے برینڈن سے بھی بات چیت کی تھی۔واضح رہے کہ اس وقت نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر برینڈن میکولم انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔
previous post