35.3 C
Delhi
July 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

کیاسعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان رشتے بہتر ہورہے ہیں؟

Saudi Arab-Israel

تل ابیب،09مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
اسرائیل ابراہم معاہدوں کو وسعت دینے کیلئے مسلم ممالک سے مسلسل بات چیت کررہا ہے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے فی الوقت پیشرفت رکی ہوئی ہے۔اس دوران وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر خارجہ ایلائی کوہن دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ معاہدوں کو وسعت دینے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
وہیں اسرائیل مزید مسلم ممالک انڈونیشیا، صومالیہ، نائیجر اور موریطانیہ سے بھی بات چیت کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ آئندہ مہینوں میں 4مسلم ممالک کا ابراہم معاہدوں میں شمولیت کا امکان ہے۔ان مذاکرات میں امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیداران بشمول سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن، جیک سلیوان اور آموس ہوچسٹائن بھی حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر اور عہدیداروں کے ذریعہ دیئے گئے فلسطینی گاو¿ں ’حوارہ‘ کو صفحہ ہستی سے مٹانے والے اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کی تھی۔ایک بیان میں سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا تھا کہ سعودی عرب ان نسل پرستانہ، غیر ذمے دارانہ بیانات کو مکمل مسترد کرتا ہے۔سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کشیدگی کم کرائے اور فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرے۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات سے دوریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے۔

Related posts

کتنا خطرناک ہے سمندری طوفان ’بیپرجوئے‘؟ محکمہ موسمیات نے انتباہ کردیا

Hamari Duniya

مسجد خلیل اللہ بٹلہ ہاؤس کے امام و خطیب مولانایعقوب شاہ جہانپوری کا انتقال

ادارہ" ہماری دنیا" تعزیت پیش کرتا ہےاوراللہ تعالی سے دعاء گو ہے کہ مولانا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے:

Hamari Duniya

کانپور دیہات معاملہ میں افسران کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر اکھلیش یادو یوگی حکومت پر برس پڑے

Hamari Duniya