14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

دہلی کانگریس کے نائب صدرعلی مہدی کے آپ میں شامل ہونے پر کانگریس رہنما طارق صدیقی شدید برہم ،مفاد پرستانہ قدم قراردیا

Tariq Siddiqui

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں مسلم حلقوں کے لوگوں نے کانگریس کو بھر پور حمایت کی جس کے نتیجے میں کئی امیدوار کامیاب ہوئے ۔مصطفی آباد اسمبلی حلقہ سے دو امیدوار سبیلہ اور نازیہ کامیاب ہوئیں جس میںحسن احمد اور علی مہدی نے بھر پور محنت کی مگر عوام کے جذبات کا خیال نہ رکھتے ہوئے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر علی مہدی عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئے۔

اس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر طارق صدیقی نے کہا کہ اس بار دہلی ایم سی ڈی الیکشن میں مسلمانوں نے کانگریس پارٹی کو بھر پور حمایت کی جس کے نتیجے میں مذکورہ حلقوں میں کانگریس کا گراف اونچا ہوا مگر آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اور دو کونسلرعام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے اس سے مسلم رائے دہندگان کو دلی صدمہ پہنچا ہے مگر اس سے پارٹی پر کچھ فرق نہیں پڑے گا بلکہ ایسے مفاد پرستوں کو عوام خود وقت پڑنے پر جواب دے دیں گے۔

کانگریس نے علی مہدی کے خاندان کو بہت کچھ نوازا اور دہلی اسٹیٹ کے اہم عہدوں پر فائز رہے ساتھ ہی اسٹار کمپینر بھی رہے مگر انہوں نے ان سب احسانات کو فراموش کرتے ہوئے اسی پارٹی میں شامل ہوگئے جس پر کل تک لعن طعن کرتے تھے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر انل چودھری کو بھی استعفیٰ دینا چاہئے اور کانگریس کی اعلی کمان کو چاہئے کہ وہ پھر سے دہلی کانگریس کمیٹی کی از سر نو تشکیل دے تاکہ کانگریس پارٹی کو مزید تعمیر و ترقی سے ہمکنار کیا جاسکے۔انہوں نے ان تمام رائے دہندگان کا شکرےہ ادا کیا کہ جنہوں نے کانگریس پارٹی کو دل سے ووٹ کیا اور اس کے گراف کو اونچا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Related posts

تلنگانہ کانگریس صدر نے اسمبلی انتخابات میں بہت بڑی جیت کا دعویٰ کردیا

Hamari Duniya

ٹکٹوں کی تقسیم میں کانگریس کا منصفانہ کردار قابل ستائش: طارق صدیقی 

Hamari Duniya

مسلم مذہبی رہنماؤں کے الزامات کی پریس کلب آف انڈیا نے کی تردید، پریس کانفرنس کی اجازت نہ ملنے کی یہ ہے اصل وجہ

Hamari Duniya