نئی دہلی۔ جاپانی کار ساز کمپنی ہونڈا کارس انڈیا کی بھارت میں کل پیداوار کا اعداد و شمار 20 لاکھ سے تجاوز کر گیا ہے۔ کمپنی نے اپنی 20 لاکھ ویں گاڑی راجستھان کے تپوکارا پلانٹ میں تیار کی ہے۔ کمپنی نے یہ جانکاری دی۔
ہونڈا کارس انڈیا نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان میں کل پیداوار کا اعداد و شمار 20 لاکھ یونٹس سے تجاوز کر گیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ اس کی 20 لاکھویں گاڑی راجستھان کے تپوکارا پلانٹ میں تیار کی گئی ہے۔ ہونڈا موٹر لمیٹڈ کمپنی نے دسمبر 1997 میں ہندوستان میںکار بنانا شروع کیاتھا۔ کمپنی نے کام شروع کرنے کے بعد سے اب تک ہندوستان میں 10,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔
ہونڈا کارس انڈیا کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) تاکویا تسمورا نے ایک بیان میں کہا کہ 20 لاکھ یونٹس کی پیداوار گزشتہ 25 سالوں میں ’میک ان انڈیا‘ کے لیے ہونڈا کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ مقامی مارکیٹ میں اپنی سٹی اور امیز سیڈان گاڑیاں فروخت کرنے کے علاوہ، کمپنی انہیں 15 سے زائد بین الاقوامی مارکیٹوں میں بھی برآمد کرتی ہے۔
یہ قابل ذکر ہے کہ ہونڈا فی الحال سٹی اور امیز سیڈان ، ڈبلیو آر-وی ایس یو وی اور جاز ہیچ بیکس جیسی کاریں تیار کرتی ہے۔ کمپنی ان چار ماڈلز میں سے ہونڈا سٹی سیڈان کا ایک ہائبرڈ ویرینٹ بھی فروخت کرتی ہے ، جسے اس سال کے شروع میں لانچ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، کمپنی اگلے سال تک ہندوستانی مارکیٹ میں ایک نئی کمپیکٹ ایس یو وی لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔