August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ثانیہ مرزا کس کے لئے ہیں اتنا بے چین؟ کررہی ہیں شدت سے انتظار

Sania Mirza

نئی دہلی، 23 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
ثانیہ مرزا جو حال ہی میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائر ہوئی ہیں، اب ممبئی میں 4 مارچ سے شروع ہونے والی افتتاحی ویمنز پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) ٹیم کی مینٹور کے طور پر ایک نئے سفر کا آغاز کریں گی۔36 سالہ مرزا جنہوں نے منگل کو دیر گئے دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چمپئن شپ میں اپنی آخری پیشہ ورانہ ٹائی کھیلی، ہندوستانی چیمپئنز کی اگلی نسل کی رہنمائی کے خواہشمند ہیں۔
ایک انگریزی اخبار سے بات چیت میں ثانیہ نے آر سی بی کے ساتھ اپنے نئے سفر کے بارے میں کہا، ”اس کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ چھوٹی لڑکیاں کبھی بھی ایسے عہدوں پر نہیں رہیں جہاں ان کے پاس اتنا پیسہ ہو، ان میں سے بہت سی ٹی وی پر نہیں ہیں، اشتہارات کے لیے شوٹنگ نہیں کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ “پریشان ہونا آسان ہے، تناو¿ اور دباو¿ محسوس کرنا آسان ہے کیونکہ آپ سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ میں اپنے تجربات شیئر کر سکوں گی اور انہیں زیادہ آرام دہ محسوس کراسکوں گی۔ یہ ان کے لیے بہت بڑی بات ہے۔ثانیہ نے کہا، “یہ بہت اچھا ہے کیونکہ یہ مجھے کچھ کرنے کی ترغیب دیتا ہے جو میں کرنا چاہتی ہوں۔ میں خواتین کے کھیل کو برصغیر میں مستقبل کے لیے بہتر اور زیادہ قابل قبول بنانے کی کوشش میں اپنا تجربہ شیئر کرنے کے قابل ہوں۔فرنچائز کی قیادت بھارتی نائب کپتان اسمرتی مندھانا کریں گی۔ آر سی بی اپنے سیزن کا آغاز دہلی کیپٹلس کے خلاف 5 مارچ کو بریبورن اسٹیڈیم میں کرے گا۔

Related posts

ملک بھر میں پی ایف آئی کے خلاف این آئی اے کی کارروائی، قومی صدر سمیت106افراد گرفتار

Hamari Duniya

چھٹی مرتبہ آسٹریلیا بنا عالمی چمپئن،بھارت کا خواب چکنا چور،شائقین میں مایوسی

Hamari Duniya

وکست بھارت کی تعمیرمیں دیگر ہندوستانی زبانوں کے ساتھ اردو کا غیر معمولی کردار ہوگا:ڈاکٹر شمس اقبال

Hamari Duniya