October 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

گرینڈ سلیم کیریئر کے اختتام پر ثانیہ مرزا کے آنسو چھلک پڑے

Sania Mirza

ملبورن،27جنوری(ہ س)۔
بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کی جوڑی کوجمعہ کو یہاں آسٹریلین اوپن ٹینس چمپئن شپ کے مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اور اسی کے ساتھ ثانیہ کا اپنے گرینڈ سلیم کیریئر کا اختتام خطاب کے ساتھ کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔
میچ کے اختتام پر گفتگو کے دوران ثانیہ مرزا کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرا پروفیشنل کیریئر ملبورن سے شروع ہوا اور اپنا کیریئرختم کرنے کے لیے اس سے اچھے ارینا کا سوچ بھی نہیں سکتی۔اپنے کیریئر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کی آواز بھی بھر آئی اور انہوں نے اپنے آنسو بھی صاف کیے۔اس دوران شائقین نے تالیاں بجا کر ان کا حوصلہ بڑھایا۔

ثانیہ مرزا اور ہم وطن بوپنا کی غیر سیڈ یافتہ جوڑی روڈ لیور ایرینا میں کھیلے گئے فائنل میں لوئیسا اسٹیفنی اور رافیل ماٹوس کی برازیلیائی جوڑی سے 6-7(2) 2-6 سے شکست کھا گئی۔ ثانیہ مرکز نے اپنے کیریئر میں تین خواتین ڈبلز اور اتنے ہی مکسڈ ڈبلززمرہ کے گرینڈ سلیم خطاب جیتے ہیں۔ بوپنا نے فرینچ اوپن کے طور پر مکسڈ ڈبلز زمرے کا گرینڈ سلیم خطاب جیتا ہے۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے رواں ماہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، وہ آئندہ ماہ دبئی ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گی۔

Related posts

شہزادہ نے شائقین کو مایوس کردیا، کارتک آرین کا نہیں چلا جادو

Hamari Duniya

بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ ڈاکٹر نسیم نکہت نے دنیا کو الوداع کہہ دیا

Hamari Duniya

بات بات پر توہین کرنے والی اسمرتی ایرنی کی حمایت میں بول پڑے راہل گاندھی

Hamari Duniya