بالی ووڈ کے معروف اداکار اور یوتھ آئیکون اداکار کارتک آرین کی فلم ’ شہزادہ ‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ فی الحال اگرچہ کارتک مداحوں کے درمیان ہوا میں ہیں لیکن باکس آفس پر ایک الگ ہی تصویر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ’بھول بھولیا 2‘ کے بعد کارتک آرین سے ناظرین کی امیدیں بڑھ گئی تھیں۔ تاہم اب ’ شہزادہ ‘ کی کلیکشن دیکھ کر شائقین بھی مایوس ہو گئے ہیں۔ اب ’ شہزادہ ‘ کا دوسرے دن کا مجموعہ منظر عام پر آگیا ہے۔
کارتک ان دنوں اپنی فلم شہزادہ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ کریتی سینن بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم ’ شہزادہ ‘ کی ریلیز سے قبل کارتک نے اس کی بھرپور تشہیر کی تھی۔ یہی نہیں شہزادہ کا ٹریلر دبئی کے برج خلیفہ پر بھی دکھایا گیا۔ فلم نے پہلے دن صرف 6 کروڑ کا بزنس کیا۔ دوسرے دن بھی فلم صرف 7 کروڑ روپے کما پائی ہے۔ دو دنوں میں اس فلم نے صرف 12-13 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔
کارتک آرین کی ’شہزادہ‘ ملک بھر میں 3000 ہزار سے زائد اسکرینز پر ریلیز ہوچکی ہے۔’ بھول بھولیا 2‘ کی کامیابی کے بعد کارتک سے شائقین کی توقعات بڑھ گئی تھیں۔ فلم’ شہزادہ‘ اور ’ بھول بھولیا 2‘ کے اولین ڈے کلیکشن کا نصف بھی کما نہیں سکی۔ ہالی ووڈ فلم ’اینٹ مین 3 ‘ نے ’ شہزادہ‘ سے زیادہ کمائی کی ہے۔کارتک آرین کی فلم ’ شہزادہ‘ اللو ارجن کی جنوبی فلم ’ الوائی کنتھا پورم‘ کا ریمیک ہے۔ اسے روہت دھون نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ کارتک اور کریتی کے علاوہ فلم میں پریش راول ، منیشا کوئرالا اور رونیت رائے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
