March 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ ڈاکٹر نسیم نکہت نے دنیا کو الوداع کہہ دیا

Dr Naseem Nikhat

لکھنؤ، 29 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ اردو شاعرہ ڈاکٹر نسیم نکہت کا چند روز کی علالت کے بعد آج لکھنؤ میں ان کی رہائش گاہ پرانتقال ہوگیا۔ جس سے شاعری اور ادبی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ اور لوگ سوشل میڈیا پر ان کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ ڈاکٹر نسیم نکہت تقریباً تیس برس سے ڈاکٹر نسیم نکہت ملک میں اور جہاں۔ جہاں اردو بولی جاتی ہے شاعری کی دنیا میں خواتین کی نمائندگی کررہی تھیں۔

نسیم نکہت 10 جون 1958 کو خماربارہ بنکوی کے شہر بارہ بنکی میں پیدا ہوئیں اور جب وہ صرف ڈیڑھ برس کی تھیں تو انہیںان کی پھوپھی نے گود لیا، اوران کی پرورش لکھنؤ میں ہوئی، ان کی پھوپھی شمیم آرا آپی، ایک ہوشیاراورباپردہ خاتون تھیں جو روایت کے مطابق برقعہ میں رہتی تھیں۔ پندرہ سال کی عمر میں ان کی شادی، شاعری سے محبت کرنے والے گھرانے سے تعلق رکھنے والے شاعر منورجعفری سے ہوئی۔

محرم کے دوران لکھنؤ میں ڈھائی ماہ تک نوحہ پڑھنے کا رواج ہے اور وہاں سے نسیم نکہت کو ترنم میں پڑھتے سن کرمشہور شاعرماہرلکھنوی نے کہا کہ آپ بہت اچھا کہتی ہیں اورماشاء اللہ ترنم بھی کمال ہے تو کیوں نہیں؟ آپ نے مشاعرے میں پڑھتی ہیں؟ یہیں سے یہ سلسلہ شروع ہوا۔

ڈاکٹر نسیم نکہت کے ایوارڈز کی فہرست طویل ہے، نوائے میر ایوارڈ (لکھنؤ)، یاد فراق ایوارڈ، شہر ادب سمان (غازی آباد)، ساہتیہ جواہر ایوارڈ (لکھنؤ)، پروین شاکر ایوارڈ (دہلی) اور سفر کمال (کراچی) )۔ ڈاکٹرنسیم نکہت طویل عرصے تک راشٹریہ سہارا (اردو) کی سب ایڈیٹر رہ چکیں تھیں۔

Related posts

ایم پی:  مدرسوں کے تعلیمی نصاب کی ہوگی جانچ

Hamari Duniya

سینئر کانگریسی رہنما انیس درانی کا انتقال، دہلی گیٹ قبرستان میں سپرد خاک

Hamari Duniya

ریلیز سے پہلے پٹھان کی کمائی کی رقم سن کر ’بائیکاٹ گینگ‘ کے چھوٹ جائیں گے پسینے

Hamari Duniya