34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

انگلینڈ ٹیم کی کوچنگ سے رکی پونٹنگ کا انکار، یہ رہی وجہ

Rickey Ponting

ملبورن،23جون(ایچ ڈی نیوز)۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق اور کامیاب ترین کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش ہوئی تھی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم سے پہلے کوچنگ کے لیے کہا گیا تھا تاہم انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔
رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے رابرٹ کی نے فون کیے، میں اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ میں مکمل وقت کے لیے کوچ بننے کے لیے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں بہت سفر کیا ہے، اب بچوں سے زیادہ وقت کے لیے دور نہیں رہ سکتا۔سابق آسٹریلیائی کرکٹر نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے برینڈن سے بھی بات چیت کی تھی۔واضح رہے کہ اس وقت نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر برینڈن میکولم انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔

Related posts

۔’میڈل لاو، نوکری پاو‘کے تحت بہار حکومت جابر انصاری کے ساتھ کررہی ہے امتیازی سلوک

Hamari Duniya

بھارت ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ کے نئے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے

Hamari Duniya

فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں16سال بعد پہنچا پرتگال ، راموس کی ہیٹ ٹرک

Hamari Duniya